مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کےصارفین کے تحفظ (تیرہویں ترمیم) ضابطے ، 2026 کے مسودے پر تبصرے موصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 APR 2026 4:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی(ٹرائی) نے شراکت داروں سے تبصرے طلب کرنے کے لیے ٹرائی کی ویب سائٹ پر 7 اپریل 2026 کو ‘‘ٹیلی مواصلات کے صارفین کے تحفظ (13ویں ترمیم) ضابطے2026کا مسودہ’’جاری کیا۔  متعلقہ شراکت داروں سے ترمیم کے مسودے پر تحریری تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ 28 اپریل 2026 مقرر کی گئی تھی ۔

شراکت داروں اور ان کی ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواستوں کے پیش نظر ترمیم کے مسودے پر تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 مئی 2026 تک توسیع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی  کچھ شراکت داروں کی طرف سےکی گئی درخواست پرتبصرے پر جوابی تبصرے بھی بھیجے جا سکتے ہیں ۔  جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 ہے ۔

ترمیم کے مسودے پر تبصرے ، اور جوابی تبصرے ، اگر کوئی ہوں تو ، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ، ای میل آئی ڈی:

 fea1-div@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے مشیر (ایف اینڈ ای اے) سے ٹیلی فون نمبر ۔

20907773-011 پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

 اس سلسلے میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی ۔

****

ش ح۔م ش ۔ ش ا

U NO: 6438


(ریلیز آئی ڈی: 2256500) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati