بھاری صنعتوں کی وزارت
عوامی چارجنگ انفرااسٹرکچر کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 4:13PM by PIB Delhi
یکم مارچ 2026تک، فیم-II اسکیم کے تحت منظور شدہ 9,332 میں سے 6,645 الیکٹرک وہیکل پبلک چارجنگ اسٹیشنز (ای وی پی سی ایس) ملک بھر میں فعال ہیں، جن میں ریاست مہاراشٹر اور اتر پردیش بھی شامل ہیں۔ تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
منظور شدہ چارجرز کی تعداد
|
آپریشنل چارجرز کی تعداد
|
|
1۔
|
مہاراشٹر
|
670
|
615
|
|
2.
|
اتر پردیش
|
937
|
456
|
چارجنگ اسٹیشنوں کو ریاستوں میں عملیت ،طلب اور متوقع استعمال کی بنیاد پر نصب کیا گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) سے موصولہ معلومات کے مطابق، ریاست وار چارجنگ اسٹیشنوںکا ڈیٹا ضمیمہ میں فراہم کیا گیا ہے۔
وزارتِ توانائی نے ستمبر 2024 میں “الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفرااسٹرکچر کی تنصیب اور آپریشنز سے متعلق رہنما خطوط - 2024” جاری کیے ہیں، جن میں مربوط اور باہمی ہم آہنگ ای وی چارجنگ انفرااسٹرکچر نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے معیارات اور پروٹوکولز وضع کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) نے ای وی چارجنگ انفرااسٹرکچر سے متعلق بھارتی معیارات بھی جاری کیے ہیں، جو کنیکٹرز، کمیونیکیشن پروٹوکولز، الیکٹرک وہیکل سپلائی ایکوپمنٹ(ای وی ایس ای) ، اور بیٹری سوئپنگ سسٹمز وغیرہ کے حفاظتی اور معیار سے متعلق تقاضوں کی وضاحت کرتے ہیں۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ)نے بھی اے آئی ایس معیارات میں ترمیم کی ہے تاکہ گاڑیوں کے انلیٹ کنیکٹرز سے متعلق تکنیکی تقاضے طے کیے جا سکیں اور تمام ایم (مسافر گاڑیاں) اور این (مال بردار گاڑیاں) کیٹیگریز میں کنڈکٹیو چارجنگ سسٹمز کے لیے انٹرآپریبلٹی کو یقینی بنایا جا سکے، سوائے این1 کیٹیگری کے (3.5 ٹن جی وی ڈبلیوسے کم وزن والی مال بردار گاڑیاں)۔
ضمیمہ
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق فیم-II کے تحت لگائے گئے ریاست وار چارجرز اسٹیشنوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
یکم مارچ 2026 تک نصب چارجرز کی تعداد
|
|
1
|
انڈمان اور نکوبار
|
0
|
|
2
|
آندھرا پردیش
|
544
|
|
3
|
اروناچل پردیش
|
3
|
|
4
|
آسام
|
108
|
|
5
|
بہار
|
298
|
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
0
|
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
167
|
|
8
|
دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو
|
4
|
|
9
|
دہلی
|
60
|
|
10
|
گوا
|
23
|
|
11
|
گجرات
|
530
|
|
12
|
ہریانہ
|
539
|
|
13
|
ہماچل پردیش
|
54
|
|
14
|
جموں و کشمیر
|
78
|
|
15
|
جھارکھنڈ
|
169
|
|
16
|
کرناٹک
|
751
|
|
17
|
کیرالہ
|
336
|
|
18
|
لداخ
|
13
|
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
446
|
|
20
|
مہاراشٹر
|
670
|
|
21
|
منی پور
|
14
|
|
22
|
میگھالیہ
|
25
|
|
23
|
میزورم
|
4
|
|
24
|
ناگالینڈ
|
18
|
|
25
|
اوڈیشہ
|
194
|
|
26
|
پڈوچیری
|
10
|
|
27
|
پنجاب
|
436
|
|
28
|
راجستھان
|
543
|
|
29
|
سکم
|
0
|
|
30
|
تمل ناڈو
|
957
|
|
31
|
تلنگانہ
|
488
|
|
32
|
تریپورہ
|
4
|
|
33
|
اتر پردیش
|
937
|
|
34
|
اتراکھنڈ
|
61
|
|
35
|
مغربی بنگال
|
448
|
|
36
|
لکشدیپ
|
0
|
|
کل
|
8932
|
دیگر پبلک سیکٹر اداروں کی طرف سے نصب شدہ چارجرز کی تعداد درج ذیل ہے: -
|
نمبر شمار
|
او ایم سیز /ادارے
|
یکم مارچ 2026تک نصب شدہ ای وی پی سی ایس کی تعداد
|
|
1
|
سی ای ایس ایل
|
97
|
|
2
|
آر ای آئی ایل
|
49
|
|
3
|
کے ایس ای بی
|
30
|
|
4
|
ایس ایم سی
|
50
|
|
5
|
پاور گرڈ
|
1
|
|
کل ادارے (بی)
|
227
|
یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
********
) ش ح ۔ م م۔ش ب ن)
U.No. 6340
(ریلیز آئی ڈی: 2255831)
وزیٹر کاؤنٹر : 15