نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے راجستھان یونیورسٹی کے 35ویں جلسہ تقسیم اسناد میں نوجوانوں سے  روزگار پیدا کرنے والے اور ملک کا معمار بننے کی اپیل کی


“ہمدردی سے عاری برتری ادھوری ہے”: نائب صدر جمہورہی کا فارغ‌التحصیل طلبہ کوپیغام

’’ایک حقیقی ترقی یافتہ ملک خواتین کے لیے مساوی مواقع، وقار اور قائدانہ کردار کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی‘‘: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے ناری شکتی وندن ادھینیم کے ذریعے قانون ساز اداروں کی ساخت میں تبدیلی کی امید ظاہر کی

प्रविष्टि तिथि: 25 APR 2026 2:22PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج جے پور میں راجستھان یونیورسٹی کے 35ویں جلسہ تقسیم اسناد  میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے راجستھان کو مالامال  ورثے، بہادری اور تہذیبی گہرائی سے بھرپور سرزمین قرار دیا جس نے طویل عرصے سے اعلیٰ اقدار اور باکردار شخصیات کی پرورش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے پور ورثے اور ترقی کی ایک جیتی جاگتی علامت ہے اور یہ کہ راجستھان یونیورسٹی مسلسل ایسے مفکرین، قائدین اور تبدیلی کے علمبردار افراد کی نسلیں تیار کر رہی ہے جو علم، دیانت اور خدمت کے اصولوں سے وابستہ ہیں۔

فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جلسہ تقسیم اسناد ایک اختتام اور ایک نئی شروعات، دونوں کی علامت ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے علم کو ترقی کے ذرائع کے طور پر استعمال کریں اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کی حقیقی قدر معاشرے کی بہتری، اختراعات اور اخلاقی طرز عمل کے لیے اس کے اطلاق میں مضمر ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت اور وِکست بھارت کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے فارغ التحصیل افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روزگار پیدا کرنے والے، اختراع کار اور ملک کے معمار بننے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے اختراعات اور مواقع کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما کی قیادت میں راجستھان حکومت کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔

خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے خواتین گریجویٹس کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں گولڈ میڈل جیتنے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں نمایاں پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے باعث ترغیب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی یافتہ ملک خواتین کے لیے مساوی مواقع، وقار اور قائدانہ کردار کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ناری شکتی وندن ادھینیم قانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں مزید اضافہ کرے گا۔

تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے سامنے درپیش چیلنجوں پر اپنی بات رکھتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو تنقیدی انداز میں غور وفکر  کرنے، اخلاقی طرز عمل کو اپنانے اور زندگی بھر سیکھنے میں مشغول ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباء کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ثابت قدم رہیں، ناکامیوں سے سیکھیں اور اپنی اقدار پر ثابت قدم رہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمدردی کے بغیر برتری  اور عاجزی کے بغیر کامیابی نامکمل ہے۔

انہوں نے فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں بامعنی شراکت داری کریں، ہمدردی کا مظاہرہ کریں، تنوع کا احترام کریں اور عوامی بھلائی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے انہیں منشیات سے دور رہنے اور سوشل میڈیا کا تعمیری استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس موقع پر راجستھان کے گورنر جناب  ہری بھاؤ کسان راؤ باگڈے موجود تھے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پریم چند بیروا؛ ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال اور راجستھان یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر الپنا کٹیجا نے بھی شرکت کی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 6327


(रिलीज़ आईडी: 2255789) आगंतुक पटल : 30
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati