قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان  کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے ہریانہ کے نوح ضلع کے فیروز پور جھیرکا علاقے کے امبیڈکر چوک پر سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیسوں کی وجہ سے دو صفائی کارکنوں کی موت اور دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع پراز خود نوٹس لیا


سپریم کورٹ کے رہنما خطوط اور این ایچ آر سی ایڈوائزری کے باوجود صفائی کارکنوں کے لیے حفاظتی آلات کے ساتھ سیوریج لائنوں کی مشینی صفائی پر زور دینے کے باوجود اس طرح کے واقعات کے دوبارہ پیش آنے پر تشویش کا اظہار کیا

نوح میونسپل کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کر کے معاملے پر دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب

توقع ہے کہ اس رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال ، زخمیوں کی صحت اور انہیں معاوضے کے ساتھ ساتھ متوفی کےلواحقین بھی شامل ہوں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 APR 2026 3:00PM by PIB Delhi

ہندوستان کےانسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ہریانہ کے ضلع نوح کے فیروزپور جھرکا علاقے کے امبیڈکر چوک میں 15 اپریل 2026 کو سیور لائن کی صفائی کے دوران دو صفائی کارکنوں کی موت اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کے تحت کام کرنے والے ٹھیکیدار نے تین کارکنوں کو بغیر کسی حفاظتی آلات کے سیور لائن کی صفائی کے لیے تعینات کیا تھا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ کے اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسی لیے این ایچ آر سی  نے نوح میونسپل کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔توقع ہے کہ اس رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال، زخمی کی صحت اور ہلاک ہونے والے کارکنوں کے لواحقین (این او کے) کو دیےجانے والے معاوضے کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور اس کی مخصوص ایڈوائزری کے باوجود، جس میں صفائی کارکنوں کے لیے حفاظتی آلات کے ساتھ سیور لائنوں/مین ہولز کی مشینی صفائی پر زور دیا گیا ہے، ایسے واقعات ملک بھر میں بار بار پیش آ رہے ہیں۔

16 اپریل 2026 کو شائع ہونے والی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق تین مزدوروں میں سے ایک سب سے پہلے سیور لائن میں اترا اور بے ہوش ہو گیا۔ جب باقی لوگ اس کی مدد کے لیے سیور میں اترے تو وہ بھی بے ہوش ہو گئے۔ انہیں باہر نکالا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو کو مردہ قرار دے دیا۔

*******

ش ح۔م ع ن۔م الف

U: 6272


(ریلیز آئی ڈی: 2255329) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी