صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آئی پی سی نے فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، حاجی پور کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں تاکہ ادویات کے معیار، تحقیق اور مریضوں کی حفاظت کو فروغ دیا جا سکے
آئی پی سی–پی ایم بی آئی شراکت داری کا مقصد کومعیارکو یقینی بنانا، فارماکوویجیلنس کو مضبوط بنانا، اور ملک بھر میں جن اوشدھی کیندروں پر ادویات کے معقول اور درست استعمال کو ادارہ جاتی سطح پر نافذ کرنا ہے
آئی پی سی–این آئی پی ای آر حاجی پور کا معاہدہ فارماسیوٹیکل تحقیق کو آگے بڑھانے، فارماکوپئیل (ادویاتی معیار کے ضوابط) کے معیار کو مضبوط بنانے، اور بایولوجکس اور نئی ابھرتی ہوئی علاج سے متعلق ٹیکنالوجیز کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 APR 2026 12:13PM by PIB Delhi
معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں بھارت معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ دواسازی کے شعبے میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک ادارہ جاتی اشتراک کے ذریعے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
اسی وژن کے تحت، انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی)، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، حکومتِ ہند نے دو اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔پہلا ،فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، محکمہ فارماسیوٹیکلز، وزارتِ کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرز، حکومتِ ہند کے ساتھ اور دوسرا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، حاجی پور، بہار کے ساتھ، جو کہ محکمہ فارماسیوٹیکلز، وزارتِ کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرز، حکومتِ ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

آئی پی سی اور پی ایم بی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مقصد پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے ایس) کے ذریعے دستیاب ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوالٹی ایشورنس کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔اس تعاون کے تحت پی ایم بی آئی رینڈم(بے ترتیب) طور پر منتخب کردہ جن اوشدھی ادویات کے بیچز کو آئی پی سی کے پاس معیار کی جانچ کے لیے جمع کرا سکتی ہے۔ یہ شراکت داری نیشنل فارمولری آف انڈیا (این ایف آئی) کے استعمال کو بھی فروغ دے گی تاکہ تمام جن اوشدھی کیندروں پر ادویات کا معقول اور درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں، اس معاہدے کا مقصد فارماکوویجیلنس سرگرمیوں کو مضبوط کرنا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے پی ایم بی جے کے مراکز پر فارماکوویجیلنس پروگرام آف انڈیا (پی وی پی آئی) کاکیو آر کوڈ اور ٹول فری ہیلپ لائن نمبر (3024-180-1800) نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے گا، تاکہ ادویات کے مضر اثرات (اے ڈی آر) کی رپورٹنگ کو فروغ ملے اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ، آئی پی سی اور پی ایم بی آئی مشترکہ طور پر فارماسسٹ اور دیگر متعلقہ فریقین کے لیے آگاہی، تربیتی اور بیداری کے پروگرامز منعقد کریں گے، جن میں ادویات کے معقول استعمال، فارماکوویجیلنس،اے ڈی آر رپورٹنگ ٹولز اور عوامی صحت کے تحفظ میں فارماسسٹ کے کردار پر توجہ دی جائے گی۔

آئی پی سی اور این آئی پی ای آر ، حاجی پور کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامہ دواسازی سائنس اور صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات کے شعبے میں باہمی تعاون پر مبنی تحقیق ، تعلیمی تبادلے اور صلاحیت سازی پر مرکوز ہے ۔ این آئی پی ای آر حاجی پور ، قومی اہمیت کا ایک ادارہ ، دواسازی کے تجزیے ، حیاتیات اور طبی تحقیق میں اعلی درجے کی مہارت رکھتا ہے ، جو اسے فارماکوپیئل سائنس اور مریضوں کی حفاظت کو مضبوط بنانے میں ایک قابل قدر شراکت دار بناتا ہے ۔ اس تعاون میں ملاوٹی پروفائلنگ پر مشترکہ تحقیقی پروگرام شامل ہوں گے ، جن میں نائٹروسامین جیسی جینوٹاکک ملاوٹ ، اور ثبوت پر مبنی فارماکوپیئل حدود قائم کرنے کے لیے منشیات کے منفی رد عمل کے اعداد و شمار کے ساتھ ان کا ارتباط شامل ہے ۔ یہ ہندوستانی فارماکوپئیل میں شامل کرنے کے لیے تجزیاتی طریقوں ، کوالٹی کنٹرول پروٹوکول ، اور حیاتیاتی ، بائیوسیملرز ، اور ابھرتے ہوئے سیل اور جین تھراپی مصنوعات کے لیے حوالہ معیارات کی ترقی پر بھی توجہ دے گا ۔
اس کے علاوہ بایولوجکس، بایوسیمیلرز، اور سیل و جین تھراپی جیسے جدید علاج سے متعلق مصنوعات کے لیے جدید تجزیاتی طریقوں، کوالٹی کنٹرول پروٹوکولز اور ریفرنس اسٹینڈرڈز کی تیاری پر بھی توجہ دی جائے گی، جنہیں انڈین فارماکوپیئل میں شامل کیا جا سکے گا۔
دونوں ادارے تربیتی پروگرامز، ورکشاپس، سیمیناراور کانفرنسز کے انعقاد میں بھی تعاون کریں گے، جبکہ فیکلٹی ایکسچینج، جدید لیبارٹری آلات اور سہولیات کے اشتراک کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ فارمیسی کے طلبہ و طالبات کے لیے انٹرن شپ اور فیلوشپ کے مواقع اور مشترکہ تحقیقی مقالے، تربیتی مواد اور تعلیمی دستاویزات کی اشاعت بھی اس معاہدے کا حصہ ہوگی۔
یہ مفاہمت نامے آئی پی سی کی ان مسلسل کوششوں کی عکاس ہیں جن کا مقصد بھارت کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے، جس میں ادویات کے معیار کی یقین دہانی، مریضوں کی حفاظت، ادویات کے معقول استعمال اور فارماسیوٹیکل معیارات میں جدت شامل ہے۔ ایسے معاہدے بھارت کو عالمی سطح پر دواسازی کے معیار، ریگولیٹری مہارت اور عوامی صحت کے فروغ میں ایک مضبوط رہنما کے طور پر مزید مستحکم کریں گے۔
***
ش ح۔ش ت۔ش ا
(U: 6254)
(ریلیز آئی ڈی: 2255213)
وزیٹر کاؤنٹر : 12