ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جینت چودھری نے ایس سی ای آر ٹی، مہاراشٹر میں این ای پی 2020 کے نفاذ اور تعلیمی اصلاحات کا جائزہ لیا
وزیر موصوف نے ٹیچر ایجوکیشن کو مضبوط بنانے اور مستقبل کے لیے تیار پڑھائی کی عملی مہارتوں کو فروغ دینے پر زوردیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 APR 2026 6:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر سازی اور انٹرپرینیورشپ اور وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے آج ریاستی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی)، مہاراشٹر، پونے کا دورہ کیا اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے نفاذ پر اہم تعلیمی اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
7PKA.jpeg)
وزیر موصوف نے ایس سی ای آر ٹی مہاراشٹر کے فیکلٹی اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ریاست بھر میں نافذ کئے جانے والے بڑے تعلیمی پروگراموں بشمول این آئی پی یو این مہاراشٹرا مشن، ریاستی نصابی فریم ورک، پی ایم ایس آر آئی اسکول، پیشہ ورانہ تعلیم کے طریقے، ڈیجیٹل پڑھائی کے اقدامات، اور اسکول کوالٹی اسیسمنٹ اینڈ ایسیورینس فریم ورک (ایس کیو اے اے ایف) کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
جناب جینت چودھری نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹول، ڈیجیٹل مواد کے پلیٹ فارم، اور ریئل ٹائم ڈیٹا سسٹم کے ذریعے تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے میں مہاراشٹر کی پیش قدمی کو نوٹ کیا۔ انہوں نے معلمین کے لیے اے آئی ساتھی جیسے اقدامات کی ستائش کی، جو اساتذہ کو سبق کی منصوبہ بندی، تجزیہ اور مواد کی تخلیق کے لیے اے آئی ٹول کا استعمال کرنے پر قادر بنارہا ہے۔

وزیر موصوف نے متعدد شعبوں میں منظم پیشہ ورانہ طریقوں کے ذریعے اسکولی نظام کے اندر ہنر مندی کی تعلیم کو مربوط کرنے کے لیے ریاست کی کوششوں کا جائزہ لیا اور اسکول کی تعلیم کے تمام مراحل پر ہنر پر مبنی پڑھائی کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب جینت چودھری نے آخری میل تک مہارتوں کی فراہمی کے جدید ماڈل کو فروغ دینے کی اہم اہمیت پر زور دیا جیسا کہ "اسکل آن وہیل"، جس سے نچلی سطح پر پڑھنے والوں کو براہ راست پیشہ ورانہ تعلیم فراہم ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات ہنر پر مبنی تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے اور وکست بھارت 2047 کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔
L43J.jpeg)
وزیر نے موصوف ہدایت دی کہ مہاراشٹر میں تیار ہونے والے بہترین طریق کار، خاص طور پر ڈیجیٹل تعلیم، م کی کاوشوں، مہارت کے انضمام، اور کلاس روم کی سطح پر عمل درآمد کے شعبوں میں بہترین طریقوں کو دستاویزی اور وسیع تر نفاذ کے لیے دیگر ریاستوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔
وزیر مملکت کے دورے کے دوران جناب سچن پرتاپ سنگھ، کمشنر (تعلیم)، حکومت مہاراشٹر ؛ ڈاکٹر نند کمار بیڈسے، ڈائریکٹر انچارج، ایس سی ای آر ٹی مہاراشٹر؛ اور دیگر اعلیٰ ریاستی تعلیمی حکام موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ع ن)
U. No. 6249
(ریلیز آئی ڈی: 2255184)
وزیٹر کاؤنٹر : 11