پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی پنچایتی راج دن 24 اپریل 2026 کو پورےبھارت میں منایا جائے گا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پیغام کل نئی دہلی میں قومی تقریب کے دوران پڑھ کر سنایا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 APR 2026 7:27PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت 24 اپریل 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں قومی پنچایتی راج دن منائے گی۔ ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے، یہ دن تاریخی 73 ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس نے ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں کو آئینی حیثیت اور قانونی شناخت دی۔ اس سال بھارت کے جمہوری سفر میں اس اہم سنگ میل کے 33 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

قومی تقریب کی ایک اہم جھلک میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پیغام نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں پڑھ کر سنایا جائے گا۔ ریاستی؍مرکز کے زیر انتظام علاقے پنچایتی راج محکموں کے ذریعے، وزیر اعظم کے پیغام کو ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں اور دیہی بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کے درمیان پھیلایا جائے گا۔ اس قومی تقریب میں پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل شرکت کریں گے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ اور ہریانہ سے پی آر آئی کے منتخب نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے

اس موقع پر پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس 2.0 پر رپورٹ اور ’میری پنچایت میری دھروہر‘ پر 3 کتابیں جاری کی جائیں گی۔ وزارت کےپنچایت دھروہار اقدام کے تحت، دیہی ورثے سے متعلق تین تصویری اشاعتیں جاری کی جائیں گی جو تریپورہ کے دیہی ورثے پر ایک مونوگراف، تروپتی کے دیہی ورثے پر ایک مونوگراف اوراترکشی: سومیا کاشی: ہمالیائی ورثہ کی روحپر مشتمل ہوں گی۔

قومی پنچایتی راج دن پورے ملک میں ریاستی، ضلع، بلاک اور گرام پنچایت کی سطحوں پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا جس میں گرام پنچایتیں گرام سبھا کی میٹنگیں کریں گی، جو نچلی سطح پر شراکتی جمہوریت کے جذبے کا اعادہ کریں گی۔ یہ دن وکست بھارت کی طرف پیشرفت کو تیز کرنے میں تین درجے پنچایتی راج نظام کے کردار کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 6234


(ریلیز آئی ڈی: 2254989) وزیٹر کاؤنٹر : 13