محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 24 اپریل 2026 کو جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے اوم پورہ میں 30 بیڈوالے ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح کریں گے
یہ اسپتال 50,000 سے زیادہ ورکروں اور ان کے اہل خانہ کوحفظان صحت کی سہولیات فراہم کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 APR 2026 4:30PM by PIB Delhi
محنت اورروزگار ، نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، 24 اپریل 2026 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیرکے ضلع بڈگام کے اوم پورہ میں نئے تعمیر شدہ 30 بستروں پر مشتمل ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح کریں گے، جسے بعد میں 100 بستروں تک توسیع دی جا سکے گی۔ یہ سہولت ملازمین کی ریاستی بیمہ (ای ایس آئی) اسکیم کے تحت خطے میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایک خصوصی اقدام کے طور پر ڈاکٹر مانڈویہ اس اسپتال کی تعمیر میں حصہ لینے والے تعمیراتی مزدوروں کو بھی اعزاز سے نوازیں گے۔ یہ اسپتال علاقے کے 50,000 سے زائد ورکروں اور ان کے اہل خانہ کوحفظان صحت کی سہولیات فراہم کرے گا، جس سے بڈگام اور اس کے اطراف کے اضلاع کے باشندوں کو طبی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔
یہ اسپتال تقریباً 5 ایکڑ کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس پر تقریباً 165 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس پروجیکٹ میں اسپتال کی عمارت، سروس بلڈنگ اور 32 رہائشی کوارٹرز شامل ہیں، جو تقریباً 24,500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔ ابتدائی طور پر اسپتال 30 بستروں کے ساتھ کام شروع کرے گا اور مرحلہ وارطریقے سے اسے 100 بستروں تک بڑھایا جائے گا۔

اس اسپتال میں تین ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور ایک خصوصی ایمرجنسی آپریشن تھیٹر شامل ہیں، جو طے شدہ اور ہنگامی دونوں طرح کے طبی آپریشنز کے لیے مختص ہیں۔ اسپتال میں مریضوں کی مؤثر نقل و حرکت کے لیے چار لفٹس نصب کی گئی ہیں، جبکہ ہوا کے معیار اور آرام دہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے جدیدایچ وی اے سی نظام بھی موجود ہے۔ اس کی بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات میں ماحول دوست نظام شامل ہیں، جیسے شمسی توانائی سے پانی گرم کرنے کا نظام اور سیوریج و فضلہ کے مؤثر بندوبست کے پلانٹس۔
ملازمین کی ریاستی بیمہ (ای ایس آئی) اسکیم کو مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر میں 16 اکتوبر 1989 کو متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت ابتدائی طور پر جموں، کٹھوعہ اور سری نگر میں تقریباً 7,000 ورکروں کا احاطہ کیاگیا تھا۔ سردست یہ اسکیم جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں نافذ ہے اور تقریباً 1,83,119 بیمہ شدہ افراد اور تقریباً 7,00,000 مستفیدین کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس کا انتظام جموں میں واقع ای ایس آئی سی علاقائی دفتر اور جموں و کشمیر ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس سوسائٹی (جے کے ای ایس آئی ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیرمیں طبی فوائد کی فراہمی کا نظام سری نگر ، کٹھوعہ ، کٹرہ ، سامبا اور ادھم پور میں پانچ ڈسپنسری مع برانچ دفاتر اور آٹھ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم (ای ایس آئی ایس) ڈسپنسریوں-سری نگر میں 03 ، جموں میں 02 اور جے کے ای ایس آئی سوسائٹی کے تحت بڈگام ، کٹھوعہ اور سامبا میں ایک- ایک کے ذریعے بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے ۔ دوسرے درجے کی صحت کی دیکھ بھال 50 بستروں والے ای ایس آئی سی ماڈل ہسپتال ، باری-برہمن ، سامبا میں دستیاب ہے، جس میں ثانوی اور سپر اسپیشلٹی علاج کے لیے 15 نجی نرسنگ ہومز ، اسپتالوں اور جانچ کے مراکز کے ساتھ اضافی معاہدے کے انتظامات ہیں ۔ نقد فوائد جموں میں برانچ آفس اور کٹھوعہ ، سامبا ، ادھم پور ، کٹرا اور سری نگر میں واقع 05 ڈی سی بی اوز کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں ۔
******
( ش ح ۔ م ع ۔ م ا )
Urdu.No-6176
(ریلیز آئی ڈی: 2254628)
وزیٹر کاؤنٹر : 7