وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے جرمنی میں مقیم بھارتی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے ثقافتی ورثے سے جڑے رہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں


انہوں نے کہا، “بھارتی برادری دونوں ممالک کے درمیان سب سے مضبوط پل کی حیثیت رکھتی ہے”

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2026 10:29AM by PIB Delhi

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 اپریل 2026 کو جرمنی کے تین روزہ دورے کے پہلے دن برلن میں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات کی۔ انہوں نے تقریباً تین لاکھ افراد پر مشتمل بھارتی تارکین وطن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سب سے مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی خدمات کاروبار، ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم اور فنون کے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

وزیرِ دفاع نے اس بات کو دوبارہ اجاگر کیا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں عالمی سطح پر بھارت کا وقار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی، لیکن آج پوری دنیا بھارت کی بات کو غور سے سنتی ہے۔‘‘ انہوں نے جرمنی میں مقیم بھارتیوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر بھارت کے مؤقف کی ترویج کریں اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سال 2026 بھارت اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا اہم سنگِ میل ہے، جو باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے بھارتی تارکینِ وطن پر زور دیا کہ وہ اپنی تہذیبی جڑوں سے جڑے رہتے ہوئے بھارت-جرمنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیرِ دفاع نےبنیادی ڈھانچے، اسٹارٹ اَپس، خلائی شعبے اور ڈیجیٹل اختراعات میں ہونے والی نمایاں کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھارت کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور تکنیکی پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کا وژن ملکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس ملاقات کو ایک خاص لمحہ قرار دیتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باوجود شرکت کی۔ انہوں نے اپنے اور اپنے وفد کے پُرتپاک استقبال کو بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط اور فروغ پذیر شراکت داری کی عکاسی قرار دیا۔

 

*****

(ش ح ۔  ک ح۔ع ن)

U. No. 6153


(ریلیز آئی ڈی: 2254379) وزیٹر کاؤنٹر : 17