الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے الیکٹرانکس کمپوننٹ مینوفیکچرنگ اسکیم (ای سی ایم ایس)کے تحت مزید 29 تجاویز کو منظوری دی


 سات ہزار ایک سو(7,104 )کروڑ روپے  کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ ان منظوریوں سے 14,246 براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے اندرون ملک ڈیزائن کی مضبوط صلاحیتوں اور مضبوط گھریلو سپلائی چین کی ضرورت پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 30 MAR 2026 7:17PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے 54,567 کروڑ روپے کی 46 درخواستوں کی پہلے اعلان کردہ منظوری کے سلسلہ میں، الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم (ای سی ایم ایس) کے تحت 7,104 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری اور 84,515 کروڑ روپے کی تخمینہ پیداوار کے ساتھ 29 مزید تجاویز کو منظوری دی ہے۔ ان منظوریوں سے 14,246 براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

فی الحال منظور شدہ مصنوعات مختلف شعبوں جیسے موبائل مینوفیکچرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، کنزیومر الیکٹرانکس، اسٹریٹجک الیکٹرانکس، آٹوموٹییو، اور آئی ٹی ہارڈویئر مصنوعات میں استعمال ہونے والی 16 مصنوعات کی پیداوار کا احاطہ کرتی ہیں۔ ان 16 مصنوعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

1  ذیلی اسمبلی: ڈسپلے ماڈیولز

11 بنیادی جزو: انٹینا، کیپسیٹرز، کنیکٹر، ہیٹ سنکس، لیتھیم آئن سیل، ریلے، ریزسٹرز، ٹرانسڈیوسرز، ایس ایم ڈی غیر فعال اجزاء، لچکدار پی سی بی، اور انڈکٹرز

3 سپلائی چین آئٹمز: لیمینیٹ، کپیسیٹرز کے لیے دھاتی فلمیں اور نادر زمین کے مستقل میگنیٹ

کیپٹل گڈز اور ان کے حصے

ان منظوریوں میں ٹینٹلم پر مبنی کیپسیٹرز کے لیے ملک کا پہلا ایس ایم ڈی غیر فعال پلانٹ، پہلا لچکدار پی سی بی پلانٹ اور پہلی نادر زمین مستقل مقناطیس کی سہولت شامل ہے۔

اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے چار اہم ترجیحی شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔ سب سے پہلے، انہوں نے ملک میں مضبوط ڈیزائن کی صلاحیتوں کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، چاہے وہ آزادانہ طور پر ہو یا دوسری کمپنیوں، یونیورسٹیوں یا اداروں کے ساتھ مل کر-  ملک کے اندر زیادہ سے زیادہ قدر کی گرفت کو یقینی بنانے کے لیے ہو۔ دوسرا، انہوں نے ایک مضبوط گھریلو سپلائی چین کی فروغ وترقی پر زور دیا، جس میں خریدار بیچنے والے مربوط انتظامات شامل ہیں، جو مقامی صنعت کاروں کے لیے مواقع کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مقامی سرمایہ کے سازوسامان کے مینوفیکچررز کے لیے ممکنہ ترجیح کا مشورہ دیتے ہیں۔ تیسرا، انہوں نے عالمی مسابقت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے صنعتی تعاون کے ذریعے سکس سگما کوالٹی پروگراموں کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ چوتھے، انہوں نے ایک منظم افرادی قوت کی ترقی کے اقدام کی ضرورت پر زور دیا اور اس شعبے کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی مستحکم فراہمی پیدا کرنے کے لیے کم از کم 5,000 افراد کو تربیت دینے کی صلاحیت کے ساتھ 4-5 مرکوز تربیتی مراکز کے قیام کی تجویز دی۔

وزارت کے سکریٹری  جناب  ایس کرشنن نے کہا کہ ای سی ایس ایس سب سے کامیاب اقدامات میں سے ایک ہے، جس میں صنعت سے نمایاں دلچسپی حاصل کی گئی ہے اور حکومت نے فوری منظوری دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب توقع کرتی ہے کہ صنعت عمل درآمد میں تیزی لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مواقع باقی ہیں، خاص طور پر سرمائے کے سازوسامان اور سپلائی چینز کے شعبوں میں اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مضبوط اور متنوع سپلائی چینز بنانے کے لیے اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن (آئی سی ای اے ) کے صدر جناب پنکج مہندرو نے تازہ ترین مرکزی بجٹ میں ای سی ایم ایس کے لیے مختص میں اضافے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ میں پی ایل آئی اسکیم کی مضبوط کارکردگی کی مدد سے ای سی ایم ایس کے لیے مختص میں 40,000 کروڑ روپے تک اضافے سے ای سی ایم ایس کی تیز رفتار ترقی میں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ذیلی اسمبلی کے زمرے میں، ڈسپلے ماڈیولز کی تیاری کے لیے ڈکسن ڈسپلے ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور وانگڈا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو منظوری دی گئی ہے۔

اجزاء کے زمرے میں، مندرجہ ذیل مینوفیکچرنگ کی منظوری دی گئی ہے:

اینٹینا اور ہیٹ سنک وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ میں۔

مولیکس (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کو کنیکٹر فراہم کیے گئے ہیں، جو الیکٹرانک اور فائبر آپٹک کنکٹی وٹی سسٹم میں عالمی رہنما ہے۔ ٹرمینل ٹیکنالوجیز؛ ایس ایف او ٹیکنالوجیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور امفینول ایف سی آئی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ جو دنیا کے سب سے بڑے ڈیزائنرز اور ہائی ٹکنالوجی انٹر کنیکٹس بنانے والوں میں سے ایک ہیں۔

این/ای/او انڈیا لمیٹڈ کو ریلے کی فراہمی؛  پرماننٹ  میگنیٹس لمیٹڈ؛ بی جی الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انڈیا لمیٹڈ اور ایس ایف او ٹیکنالوجیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ۔

غیرایس ایم ڈی اورایس ایم ڈی غیر فعال کیپسیٹرز کی سپلائی وشے کمپوننٹ انڈیا پارئیویٹ لمٹیڈ کو جو کہ مجرد سیمی کنڈکٹرز اور غیر فعال الیکٹرانک پرزہ جات کی عالمی صنعت کار ہے۔

منتھ لیتھیم بیٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ڈجیٹل ایپلی کیشنز کے لیے لیتھیم آئن سیلز کی فراہمی۔

وشے پریسیشن ٹرانسڈیوکرز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کو ریزسٹرز اور ٹرانسڈیوسرز کی فراہمی۔

ٹی ڈی کے انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو انڈکٹرز کی سپلائی جو کہ الیکٹرانک پرزوں اور سسٹمز کی معروف عالمی صنعت کار ہے۔

سرما اسٹریٹجک الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کو لچکدار پی سی بی کی فراہمی۔

اس کے علاوہ، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے، درج ذیل مختلف سپلائی چین مصنوعات کی تیاری کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے:

سرما کمپونینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور رتنویر پریسجن انجینئرنگ لمیٹڈ کو لیمینیٹ (تانبہ پوش) کی فراہمی۔ پی سی بی مینوفیکچرنگ کے لیے بنیادی مواد ہیں اور پی سی بی مینوفیکچرنگ میٹریل انوینٹری کا ایک اہم حصہ (تقریباً 30فیصد) تشکیل دیتے ہیں۔

دھرو انڈسٹریز لمیٹڈ کو کپیسیٹرز کے لیے دھاتی فلم کی فراہمی۔

لوہام کلینٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو نادر زمین کے مستقل میگنیٹس کی فراہمی۔ نادر زمین کے آکسائیڈز سے نادر زمین کے مستقل میگنیٹ تیار کرنے کا یہ پہلا منصوبہ ہے، جو جدید مواد میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید برآں، آج کی منظوریوں میں سرمایہ کاری کے آلات میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ مندرجہ ذیل چھ اداروں کو منظوری دی گئی۔

ٹائٹن انجینئرنگ اینڈ آٹو میشن لمٹیڈ،نیسٹ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ سینٹر پرائیویٹ لمٹیڈ،اے ایس ایم،ٹیکنالوجی لمیٹیڈ،اندو آئی ایم لمٹیڈ ،ایف آئی ایچ،لمٹیڈ اور آئی ایف بی انڈسٹریز لمیٹڈ۔

ان منظوریوں سے مقامی سپلائی چینز کو مضبوط بنانے، اہم الیکٹرانک پرزوں کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور ہندوستان میں جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ذریعے گھریلو قدر میں اضافے کی توقع ہے۔ ان منظوریوں کے ساتھ ای سی ایم ایس  کے تحت کل 75 درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے، جن سے 61,671 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 65,040 افراد کے لیے براہ راست روزگار پیدا ہونے کی امید ہے۔

مجموعی طور پر، الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم کے تحت منظوریاں عزت مآب وزیر اعظم کے ہندوستان کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے ویژن کے مطابق ہندوستان کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے سفر میں ایک اہم اور دوراندیشانہ  سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہیں۔

 

********

ش ح- ظ الف-خم

UR-6114


(रिलीज़ आईडी: 2254176) आगंतुक पटल : 26
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati