دیہی ترقیات کی وزارت
منریگا کے ہموار نفاذ اور مزدوروں کو بروقت روزگار کی فراہمی کا عہد
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاستی وزراء کے ساتھ وکست بھارت – جی رام جی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 APR 2026 8:43PM by PIB Delhi
زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی ترقی کے وزراء کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا اور وکست بھارت–گارنٹی فار ایمپلائمنٹ اینڈ لائیولی ہڈز مشن (دیہی) (وی بی-جی آر اے ایم جی) ایکٹ کے نفاذ کے لیے ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر جناب چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ مہاتما گاندھی نریگا کے تحت کام زمینی سطح پر بلا رکاوٹ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارکنوں (مزدوروں)کو کام کی بروقت دستیابی اور اجرت کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ گرام پنچایت کی سطح پر کاموں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی کارکن(مزدور) کو روزگار کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روزگار کا مطالبہ کرنے والے ہر کارکن (مزدور) کو مقررہ وقت کے اندر کام فراہم کیا جانا چاہیے اور ہر سطح پر بلا تاخیر اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ZWSM.jpeg)
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ورک سائٹ (کام کی جگہ )کے مؤثر انتظام کی ضرورت پر مزید زور دیا اور ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ان اہل دیہی گھرانوں(خاندانوں) کو جاب کارڈ جاری کرنے کو ترجیح دیں جن کا ابھی تک احاطہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواہش مند گھرانوں(خاندانوں) کو مقررہ وقت میں روزگار فراہم کیا جانا چاہیے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی اہل خاندان روزگار کے مواقع سے محروم نہ رہے۔
مہاتما گاندھی نریگا کے ہموار نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی وزیر نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے پہلی قسط کے طور پر اجرت کے حصے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 17,744.19 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ان فنڈز کے بروقت اور مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ اجرت کی ادائیگی بغیر کسی تاخیر کے کی جا سکے۔ اس بات پر مزید روشنی ڈالی گئی کہ مادی اور انتظامی اجزاء کے تحت ضروری فنڈز بھی دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔
مرکزی وزیر جناب چوہان نے مشاہدہ کیا کہ موجودہ دور ایک اہم منتقلی کے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں وی بی-جی رام جی ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام ضروری تیاریوں کو مکمل کرتے ہوئے مہاتما گاندھی نریگا کے تحت روزگار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
وکست بھارت-گارنٹی فار ایمپلائمنٹ(روزگار) اینڈ لائیولی ہڈز مشن (دیہی) (وی بی-جی آر اے ایم جی) ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اس کا مقصد دیہی گھرانوں (خاندانوں) کو 125 دن کے اجرتی روزگار کی قانونی ضمانت فراہم کرکے ایک مستقبل پر مبنی، بااختیار بنانے والا دیہی ترقیاتی فریم ورک قائم کرنا ہے۔ یہ پروگرام وکست بھارت @2047 کے وژن کے مطابق ہے اور اس کا مقصد روز گار کے مواقع میں اضافہ کرکے دیہی معیشت کو مضبوط کرنا ہے، اس طرح ایک مضبوط، خود کفیل اور خوشحال دیہی بھارت کی تشکیل میں مدد دینا ہے۔مرکزی وزیر نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام تیاری کے اقدامات کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔
آخر میں، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی کہ وہ فعال طور پر حصہ لیں اور اپنی تجاویز اور آراء کا اشتراک کریں تاکہ وی بی-جی رام جی کو زیادہ مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-6930
(ریلیز آئی ڈی: 2253427)
وزیٹر کاؤنٹر : 8