شہری ہوابازی کی وزارت
آئی جی آئی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ اور اکاسا طیارے سے متعلق زمینی واقعہ ؛شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل( ڈی جی سی اے) نے تحقیقات کا آغاز کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 APR 2026 11:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی کےاندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے(آئی جی آئی)ہوائی اڈے پر آج ایک زمینی واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک اسپائس جیٹ
بی700-737 طیارہ (ایس جی-124 ، لیہہ-دلی) اور ایک اکاسا ایئر بی 737 ایم اے ایکس 8 طیارہ (کیو پی-1406 ، دلی-حیدرآباد) شامل تھے ۔ ٹیکسینگ کے دوران 106 ٹرمینل 1 پر اسپائس جیٹ طیارے کے دائیں ونگلیٹ کا اکاسا طیارے کے بائیں افقی اسٹیبلائزر سے ٹکرہوئی ۔ دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا اور معائنہ اور اصلاح کے لیے انہیں گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ، اکاسا ایئر کے طیارے کو بے نمبر104 سے پیچھے کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اورجسے انجن شروع کرنے کے لیے رکھا گیا تھا ۔ اسپائس جیٹ کا طیارہ بے نمبر108 کے قریب کھڑا تھا ۔جسے پائلٹ نے اکاسا طیارے سے علیحدگی کی تصدیق کرنے کے بعد اے ٹی سی نے ٹیکسی سے بے نمبر106 پر جانے کے لیے کلیئر کیا تھا ۔ باقاعدہ نقل و حرکت کے دوران اسپائس جیٹ کے طیارے نے ونگ واکر کلیئرنس کے بغیر موڑلے لیا ، جس کے نتیجے میں ٹکراؤ ہوا۔
شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے )نے زمینی ہینڈلنگ کے پہلوؤں کی جانچ سمیت تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ زیر التواءتحقیقات کےدوران اسپائس جیٹ طیارے کے پائلٹوں اور متعلقہ ایئر ٹریفک کنٹرول افسر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے ۔
شہری ہوابازی کی وزارت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے اور اس طرح کےواقعات دوبارہ ہونے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔
****
ش ح۔ش م۔ ش ا
U NO: 5948
(ریلیز آئی ڈی: 2252866)
وزیٹر کاؤنٹر : 8