وزارت دفاع
آئی این ایس سدرشینی کاسابلانکا، مراکش پہنچ گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 APR 2026 7:06PM by PIB Delhi
بھارتیہ بحریہ کے سیل ٹریننگ جہاز، آئی این ایس سدرشینی نے 15 اپریل 2026 کو کاسا بلانکا، مراکش میں لوکایان 26 کے تحت اپنی جاری ٹرانس سمندری تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر لنگر انداز ہوا۔ اس نمایاں بندرگاہ پر جہاز کی آمد بھارتیہ بحریہ کی سمندری مہم میں ایک اہم سنگ میل کی مہاساگر کے وژن کے مطابق مشغولیت (علاقے میں سیکورٹی اور ترقی کے لیے باہمی اور مجموعی ترقی) کینشاندہی کرتی ہے۔ یہ دورہ بھارت اور مراکش کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور بحری تعاون کی مضبوطی پر مزید زور دیتا ہے۔
آمد پر، آئی این ایس سدرشینی کے کمانڈنگ آفیسر نے مراکشی بحریہ کے سینٹرل میری ٹائم سیکٹر کے کمانڈر سی ایم ڈی حسن اکولی اور رائل نیول اسکول، مراکش کے ڈائریکٹر سی ایم ڈی ای عمر ناصری سے ملاقات کی۔ بات چیت میں دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون اور تربیتی تبادلوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تین روزہ دورے کے دوران، آئی این ایس سدرشینی کا عملہ رائل مراکشی بحریہ کے اہلکاروں، جہاز میں موجود سینئر حکام اور معزز مہمانوں کے ساتھ مشغولیت رہے گا، اور پیشہ ورانہ اور ثقافتی بات چیت میں حصہ لے گا جس کا مقصد بحری تعاون، سفارتی تعلقات اور خیر سگالی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ یہ دورہ عملے اور تربیت حاصل کرنے والوں کو قابل قدر نمائش بھی فراہم کرتا ہے، جبکہ بھارت کی بڑھتی ہوئی سمندری مصروفیت، بین الاقوامی رسائی اور سمندری کشتی رانی میں مہارت کو اجاگر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتیہ بحریہ کے چار جہاز آئی این ایس ترکش،آئی این ایس ٹبر ،این ایس ایس سومیدھا اور این آئی ایس توشیل نے کاسابلانکاکا دورہ کیا ہے، جس سے باہمی اعتماد اور باہمی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں، رائل موروکون نیوی کے انسپکٹر کمانڈرمحمد طہین نے نومبر 2025 میں بھارت کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر بھارتیہ بحریہ کی سدرن نیول کمانڈ کا دورہ کیا تھا۔
جیسا کہ آئی این ایس سدرشینی تاریخی سمندری راستوں اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، یہ مہم وسودھیوا کٹمبکم کے جذبے کو فروغ دیتی ہے، جس سے عالمی سمندری تعاون اور خیر سگالی کے تئیںبھارت کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔



****
(ش ح۔اص)
UR No 5935
(ریلیز آئی ڈی: 2252734)
وزیٹر کاؤنٹر : 19