بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026

تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے لیے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 APR 2026 4:23PM by PIB Delhi
  1. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آسام ، کیرالہ ، پڈوچیری ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور 6 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 15 مارچ 2021 کو کیا ۔
  2. جن حلقوں میں23 اپریل کوانتخابات ہونے ہیں وہاں کے لیے  ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی کمیشننگ آج یعنی 16 اپریل (جمعرات) کو مختلف حلقوں میں امیدواروں یا ان کے مجاز نمائندوں کے ساتھ ساتھ جنرل مبصرین کی موجودگی میں شروع ہوئی ۔
  3. کمیشننگ کے بعد، امیدواروں یا اُن کے نمائندوں کی جانب سے رینڈم یعنی بلا ترتیب طور پر منتخب کیے گئے 5 فیصد ای وی ایم میں 1000 ووٹوں پر مشتمل ایک فرضی پول (ماک پول) کرایا جائے گا۔ انہیں یہ بھی اجازت ہوگی کہ وہ خود یہ  ماک پول  انجام دیں۔
  4. کمیشن کرنے سے پہلے ، ای وی ایم کو ای وی ایم مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 2 مراحل کے رینڈم یعنی بلا ترتیب عمل کے ذریعے ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کو الاٹ کیا گیا تھا ۔ پہلے مرحلے میں ، ای وی ایم کو تصادفی طور پر ضلعی سطح کے گوداموں سے اسمبلی حلقوں میں الاٹ کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں ای وی ایم کو تصادفی طور پر اے سی سطح سے لے کر ووٹنگ اسٹیشن کی سطح تک الاٹ کیا گیا ۔تمل ناڈو میں ووٹنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 75,064 اور مغربی بنگال میں 44,378 ہے (فیز-1) جس میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہونی  ہے ۔
  5. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایات کے مطابق پہلی رینڈم یعنی بلا ترتیب عمل کو قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ڈی ای اوز کے ذریعے ای وی ایم مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے  انجام دیا گیا ۔
  6. ای وی ایم کی دوسری رینڈمائزیشن ای وی ایم مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے آر اوز کے ذریعے تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات (فیز-1) اور گجرات اور مہاراشٹر میں 23 اپریل 2026 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مقابلہ کرنے والے امیدواروں/ان کے ایجنٹوں اور جنرل مشاہدین  کی موجودگی میں مکمل کی گئی ۔
  7. پہلے  رینڈمائزڈ  کیے گیے  ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی حلقے وار فہرستیں متعلقہ ضلع ہیڈکوارٹرز میں تمام قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کی گئیں ۔
  8. اس کے بعد ان ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کو قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں متعلقہ اسمبلی کے اسٹرانگ رومز میں محفوظ کیا گیا ۔
  9. پہلے اور دوسرے رینڈمائزڈ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی فہرست بھی تمام انتخابی امیدواروں  کے ساتھ شیئر کی گئی ہے ۔

 

*****

 (ش ح ۔  ش ب۔م ذ)

U. No.5918

 


(ریلیز آئی ڈی: 2252681) وزیٹر کاؤنٹر : 13