قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون و انصاف کے محکمے نے سووچھتا پکھواڑا 2026 کے دوران مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 APR 2026 2:23PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کے محکمے نے یکم اپریل سے 15 اپریل 2026 تک سووچھتا پکھواڑا 2026 کا انعقاد کیا۔ اس  دوران تمام افسران اور ملازمین کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں صحت، ذاتی صفائی اور ذہنی و نفسیاتی فلاح و بہبود کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

محکمے کی جانب سے 2 اپریل 2026 کو سب کے لئے آدھے گھنٹے کے یوگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے ملازمین کو اپنی طرزِ زندگی میں یوگ کو فعال طور پر شامل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اس سیشن کے دوران پکھواڑے کی مدت میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں مقامات پر صفائی، حفظان صحت اور فلاح و بہبود کے لئے اپنی وابستگی کی تجدید کی اپیل کی گئی۔

1.jpg

صفائی اور حفظان صحت سے متعلق خیالات کے اظہار کے لیے محکمے نے9 اپریل 2026 کو افسران اور ملازمین کے لیے ہندی میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا ۔

2.jpg

قانون و انصاف کے محکمے کےسکریٹری جناب نیرج ورما کی رہنمائی میں 10 اپریل 2026 کو جیسلمیر ہاؤس کمپلیکس میں ایک شرمدان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ماحول کو سرسبز بنانے کے لئے افسران کو اپنے رہائشی علاقوں کے آس پاس یا کسی بھی موزوں مقام پر شجرکاری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے مقصد سے یہ مہم چلائی گئی۔انہوں نے ایک صاف، سرسبز اور پائیدار ماحول کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

3.jpg

4.jpg

ڈی او جے کے افسران/ملازمین کے بچوں کے لئے صفائی پر مبنی ایک ڈرائنگ مقابلہ بھی 10 اپریل 2026 کو منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بچوں کی بھرپور اور پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جس نے ان کے لئے ایک مضبوط ترغیب کا کام کیا۔

5.jpg

پکھواڑے کے دوران، محکمے نے 13 اپریل 2026 کو آئی گوٹ مشن  لائف (ماحول دوست طرزِ زندگی) پر ایک سیشن/ماڈیول کا بھی انعقاد کیا، تاکہ تمام افراد ماحول کے تحفظ کے لیے پائیدار روزمرہ اقدامات کو سیکھ سکیں اور انہیں اپنائیں اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ‘‘پرو پلینیٹ پیپل’’ کے نیٹ ورک کو فروغ دیا جا سکے۔اس سیشن کا مقصد‘‘یوز اینڈ ڈسپوز اکنامی’’ کو‘‘سرکولر اکانومی’’ میں تبدیل کرنے کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا، جس میں ماحولیاتی پائیداری کے لیے انفرادی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔

6.png

سووچھتا پکھواڑا کی تقریبات کے دوران، قانون و انصاف کے محکمے نے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کےیومِ پیدائش کے موقع پر 14 اپریل 2026 کو ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے جانے کی تقریب بھی منعقد کی۔اس پروگرام کا مقصد بھارتی آئین کے معمار کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور مساوات، انصاف اور سماجی طور پر بااختیاربنائے جانےکے ان کے نظریات، نیز خواتین، مزدوروں اور حاشیے پر موجود طبقات کی سماجی اصلاحات کے لئے ان کی وابستگی کی توثیق کرنا تھا۔قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے جیسلمیر ہاؤس کمپلیکس کے سامنے واقع لان میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ڈاکٹر امبیڈکر کی معاشرے کے لئے عظیم اور تاریخی خدمات کو یاد کرتے ہوئے، سکریٹری (قانون و انصاف) جناب نیرج ورما، محکمہ کے سابق سکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے بھی اس موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

7.jpg

8.jpg

ان سرگرمیوں میں افسران اور عملے نے پرجوش طریقے سے شرکت کی، جس سے دفاتر اور ان کے باہر صفائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے۔پکھواڑے کے دوران منعقد کی گئی صفائی سے متعلق سرگرمیوں/مقابلوں کی مختلف کیٹیگریز کے تحت افسران کو مختلف انعامات بھی دیئے گئے۔ محکمے نے ‘‘سووچھ بھارت مشن’’ کے اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باقاعدہ اقدامات، مہمات اور سرگرمیوں کے ذریعے صفائی اور پائیداری کو فروغ دیتا رہے گا۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ک م

U.NO.5901


(ریلیز آئی ڈی: 2252584) وزیٹر کاؤنٹر : 13