صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہندنے انڈین ریونیو سروس (انکم ٹیکس) کے 78ویں بیچ کے زیر تربیت افسران  کی اختتامی تقریب کی صدارت کی


آئی آر ایس افسران کی ذمہ داری صرف قانون کی تعمیل کو یقینی بنانا ہی نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ تمام شہریوں، خاص طور پر معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ عزت و وقار اور انصاف کے ساتھ برتاؤ کیا جائے: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 APR 2026 8:38PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (15 اپریل 2026) مہاراشٹر کے ناگپور میں واقع نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز میں انڈین ریونیو سروس (انکم ٹیکس) کے 78ویں بیچ کے زیر تربیت افسران  کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور اس کی صدارت کی۔

PR1150420260MKG.jfif

اس موقع پر صدر  جمہوریہ ہند نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بھارت کا معاشی سفر نہایت متحرک اور متاثر کن رہا ہے۔ براہِ راست ٹیکس وصولیوں میں مسلسل اضافہ بہتر ٹیکس تعمیل اور ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ کی علامت ہے، اور یہ شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ایکٹ 2025، جو یکم اپریل 2026 سے نافذ ہوا ہے، اس تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ اصلاحات ایک جدید، آسان اور شفاف ٹیکس نظام کی طرف تاریخی قدم ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قانون کی حقیقی کامیابی صرف اسی صورت میں ممکن ہوگی جب اسے درست، شفاف اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے، اور یہ اہم ذمہ داری آئی آر ایس افسران کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔

PR21504202695CM.jfif

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریونیو سروس کے افسران کا کردار محض ٹیکس وصولی تک محدود نہیں ہے۔ وہ عوامی اعتماد کے امین ہیں؛ وہ انصاف اور مساوات کے محافظ ہیں۔ وہ ملک کی معاشی ترقی، سماجی انصاف اور اچھی حکمرانی کے ستون ہیں۔ انہوں نے نوجوان افسران کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ عاجزی، ضبطِ نفس اور حساسیت ان کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے لازمی اجزاء ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری صرف قوانین کے نفاذ تک محدود نہیں بلکہ انتظامی نظام پر عوامی اعتماد کو مضبوط بنانا بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ فیصلے جو انصاف، شفافیت اور دیانت داری پر مبنی ہوں نہ صرف حکمرانی کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ ملک اور اس کے شہریوں کی ہمہ گیر ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

PR315042026806T.jfif

صدرِ جمہوریہ ہند نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کی طرف سے داخل کردہ انکم ٹیکس ریٹرن کے پیچھے محنت، خواہش اور کاروباری جذبے کی ایک کہانی مضمر ہوتی ہے۔ انڈین ریونیو سروس کے افسران کی ذمہ داری صرف قانون کی تعمیل کو یقینی بنانا ہی نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ تمام شہریوں، خصوصاً معاشرے کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ عزت و وقار اور انصاف کے ساتھ پیش آیا جائے۔

PR415042026LGZH.jfif

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ آج ہمارا ملک تیزی سے وِکست بھارت کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ایسے موقع پر انتظامی نظام اور اس سے وابستہ ہر ادارے کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ کارکردگی اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار اپنائے اور ایک جامع (انکلوسِو) نقطۂ نظر کے ساتھ کام کرے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں ۔ٍ

Please click here to see the President's Speech-

************

ش ح۔ش آ۔ ج ا

 (U: 5898)


(ریلیز آئی ڈی: 2252521) وزیٹر کاؤنٹر : 19