نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناری شکتی ایک جامع اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے:  وزیر مملکت رکشا نکھل کھڈسے


’’ مائی بھارت بجٹ کوئیسٹ 2026 ‘‘   کا گرانڈ فِنالے نئی دلّی میں منعقد ہوا ، جس میں نوجوانوں، پالیسی سازوں اور ماہرین نے شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 8:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند   کی نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  کے     میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کے ذریعے قومی سطح کے  ’’ مائی بھارت بجٹ کوئیسٹ  2026  ‘‘ کا انعقاد   کیا گیا ۔ اس  پروگرام کا  یونیورسٹی آف دلّی  کے شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) میں کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا ۔

 

 

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت رکشا نکھل کھڈسے نے وکست بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں ناری شکتی کی اہمیت   پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات  کو اجاگر کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک جامع ، شراکت دار اور مستقبل کے لیے تیار جمہوریت کی تعمیر کے لیے بنیادی  ضرورت ہے ۔ اپنے ذاتی سفر سے متاثر ہو کر ، انہوں نے لچک ، قیادت اور ملک کی تعمیر کے عمل میں خواتین اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی  ضرورت پر زور دیا ۔

وزیر موصوفہ نے کہا کہ مائی بھارت جیسے پلیٹ فارم  ، نوجوانوں کی منظم شرکت کو فعال بنانے اور اقتصادی اور پالیسی امور کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے نوجوان شہریوں میں مفید اور باخبر مکالمے اور تجزیاتی سوچ  و فکر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ کوئیسٹ پہل کی ستائش کی ۔

 

 

پروگرام کا آغاز رسمی طور پر  شمع روشن کرنے کے ساتھ ہوا  ، جس کے بعد وندے ماترم کی پیشکش کی گئی ، جس سے ایک پرجوش اور حب الوطنی کا  ماحول قائم ہوا ۔ افتتاحی اجلاس میں ایم ایل اے تلک رام گپتا اور ایم ایل اے سنجے گوئل نے مائی بھارت کی سی ای او ڈاکٹر پرینکا شکلا کی موجودگی میں شرکت کی ، جنہوں نے اس پہل کے مقاصد اور  حکمرانی اور پالیسی فریم ورک کے ساتھ نوجوانوں کی شمولیت کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار  کو اجاگر کیا ۔
اس تقریب میں ہنر مندی کے فروغ اور روزگار میں انسانی سرمایہ کاری اور مستقبل کی معیشت-ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی معیشت پر دو موضوعاتی پینل مباحثے پیش کیے گئے ، جس میں ممتاز ماہرینِ تعلیم اور  دیگر ماہرین کو  بھارت کی ترقی کے راستے کے اہم پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کے لیے یکجا کیا گیا ۔

 

 

پروگرام کے دوران  ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے  ، ملک بھر میں 17 مقامات پر شرکاء کے ساتھ ورچوئل طور پر  شرکت کی ،  جس میں انہوں نے ، ان کی فعال مصروفیت کو تسلیم کیا اور وکست بھارت کے ویژن میں بامعنی تعاون کرنے کے لیے  ، ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں نوجوانوں کے لیے  ، عزت مآب وزیر اعظم  نریندر مودی کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی کوششیں کریں گے ۔

بعد ازاں ، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو خیالات کا اشتراک کرنے اور قومی ترقی میں  تعاون فراہم کرنے کے لیے بااختیار بنانے والے پلیٹ فارم کے طور پر مائی بھارت بجٹ کوئیسٹ  2026 کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ذہن  بھارت کے مستقبل کی تشکیل اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے کی کلید ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل تعلیم ، ہنر مندی ، روزگار اور اختراع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پالیسی سازی میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مکالمے جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں اور وکست بھارت کے ویژن سے ہم آہنگ ہوتے ہیں ، جس سے ایک شراکت دار ، لچکدار اور مستقبل پر نظر رکھنے والے  بھارت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 

پروگرام کا اختتام   ڈاکٹر پرینکا شکلا کے تشکرانہ  کلمات کے ساتھ ہوا ، جس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا ۔

 

*****

) ش ح –     م  م ع    -  ع ا )

. U.No5849


(ریلیز آئی ڈی: 2252214) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi