یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹس (ایگزیکٹو) کے لیے محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان، 2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 10:15PM by PIB Delhi

یو پی ایس سی کی جانب سے 08.03.2026 کو منعقد کیے گئےسی آئی ایس ایف اسسٹنٹ کمانڈنٹ (ایگزیکٹو) کےمحدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان، 2026 کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پردرج ذیل رول رول نمبروں (فہرست منسلک) والے امیدواروں کو عارضی طور پر جسمانی معیار کے ٹیسٹ(پی ایس ٹی)، جسمانی استعداد کے ٹیسٹ(پی ای ٹی) اور طبی معیار کے ٹیسٹ(ایم ایس ٹی) کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

2۔ سنٹرل انڈرسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) امیدواروں کو پی ایس ٹی؍ پی ای ٹی؍ ایم ایس ٹی کےانعقاد کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں مطلع کرے گی۔ اگر کسی ایسے امیدوار کو، جس کا رول نمبر اس فہرست میں شامل ہے، اس سلسلے میں کوئی اطلاع موصول نہ ہو تو وہ فوری طور پر سی آئی ایس ایف کے حکام سے رابطہ کریں۔

3۔ امتحان سے متعلق نمبرات اور دیگر تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر حتمی نتیجہ کے اعلان یعنی انٹرویو کے انعقاد کے بعد کی تاریخ سے 30 دن کے اندر دستیاب ہوں گی اور یہ معلومات یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر 30 دن تک موجود رہیں گی۔

4۔ امیدواروں کو یہ بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ اگر ان کے پتے میں کوئی تبدیلی ہو تو وہ اس کی اطلاع سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹر کو دیں:

ڈی جی، سی آئی ایس ایف، بلاک نمبر 13، سی جی او کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی-110003۔

5۔ امیدواروں کا حتمی انتخاب/تقرری دہلی ہائی کورٹ میں دائر کردہ رٹ پٹیشن (سول) نمبر 5877/2022 (دیواکر پانڈے و دیگر بمقابلہ وزارت داخلہ و دیگر) کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔

****

ش ح۔ م ع۔ خ م

U. No. 5840


(ریلیز آئی ڈی: 2252133) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी