وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 15 اپریل کو کرناٹک کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم منڈیا کے سری  شیترا آدیچُنچناگیری میں سری گرو بھیراویکیہ مندر کا افتتاح کریں گے

سری گرو بھیراویکیہ مندر  سری سری ڈاکٹر بالاگنگادھرناتھ مہاسوامی جی کے لیے وقف میموریل ہے، جو سری آدیچُنچناگیری مہاسمستھان مٹھ کے 71ویں جانشیں تھے

وزیر اعظم سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا  کے ساتھ "سندریہ لہری اور شیوا مہیمنا ستوترم" نامی کتاب کا اجراء بھی کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 APR 2026 8:36PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 اپریل 2026 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ صبح تقریباً 11 بجے ضلع منڈیا کے سری شیترا آدیچُنچناگیری میں سری گرو بھیراویکیہ مندر کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم سابق وزیراعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا  کے ہمراہ ایک کتاب بعنوان "سوندریہ لہری اور شیو مہیما استوترم" کا مشترکہ اجراء بھی کریں گے۔

سری گرو بھیراویکیہ مندر ایک ایسی یادگار ہے جو سری شیترا آدیچُنچناگیری  مہاسنستھان مٹھ کے 71ویں جانشیں،  سری سری ڈاکٹر بال گنگادھر ناتھ مہاسوامی جی کی یاد میں وقف ہے۔ روایتی دراوڑی طرزِ تعمیر میں تیار کردہ یہ مندر آنجہانی مذہبی پیشوا کی زندگی اور ان کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ اس مندر کو نہ صرف عقیدت کے مقام بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ اور باعث تحریک خیال کیا جاتاہے۔

 سری سری ڈاکٹر بال گنگادھر ناتھ مہاسوامی جی کو اپنی زندگی بھر کی سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جنہوں نے بے شمار تعلیمی ادارے اور طبی مراکز قائم کیے۔ ان کا  پختہ یقین  تھا کہ سماج کی خدمت ہی عبادت کی اعلیٰ ترین شکل ہے اور ان کی تعلیمات نے ذات پات، عقیدے اور علاقائی حدود سے بالاتر ہو کر لاکھوں انسانوں کے دلوں کو متاثر کیا۔

*****

ش ح۔م ش ع ۔ ن م۔

U-5834


(ریلیز آئی ڈی: 2252075) وزیٹر کاؤنٹر : 8