صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر نے لوک بھون، گاندھی نگر میں سماجک سمرستا مہوتسوکی عزت بڑھائی
ہم آہنگی کی روح ہمارے ملک کی جامع اور مساوی ترقی کے لیے ضروری ہے: صدر دروپدی مرمو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 APR 2026 4:31PM by PIB Delhi
صدرہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (14 اپریل 2026) ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر سماجک سمرستا مہوتسو میں شرکت کی، جو لوک بھون، گاندھی نگر، گجرات میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصدرِ ہند دروپدی مرمو نے ایک شکر گزار ملک کی جانب سے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اپنی پر خلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب نے ملک کی ترقی اور سماجی انصاف کے میدان میں کثیر جہتی خدمات انجام دیں، جن میں ہمارے آئین کی تشکیل بھی شامل ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باباصاحب کی بطور ماہرِ قانون، ماہرِ معاشیات اور سماجی مصلح خدمات پر وسیع پیمانے پر گفتگو کی جا چکی ہے۔ تاہم، اگر بینکاری نظام، آبپاشی کے ڈھانچے، بجلی کے گرڈ، محنت کے انتظامی نظام اور مرکز و ریاستوں کے درمیان آمدنی کی تقسیم کے طریق کار میں ان کے کام کے بارے میں تفصیلی معلومات عام کی جائیں، تو شہری ان کی بطور قوم ساز غیر معمولی خدمات کو زیادہ جامع انداز میں سمجھ سکیں گے۔

صدرِ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہمیشہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے تھے۔ ہمارے آئین میں تعلیم کو ایک بنیادی حق کا درجہ دیا گیا ہے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ ہمہ جہت تعلیم، خصوصاً اخلاقی تعلیم کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

صدرِ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ تمام جانداروں کے ساتھ ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ سب کی فلاح اور معاشرے کا اتحاد آپس میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔حقیقی ہم آہنگی اُس وقت ظاہر ہوتی ہے جب افراد ذات، طبقہ، زبان اور علاقہ کی تقسیم سے بالاتر ہو کر بلا امتیاز مساوات کے اصول کو برقرار رکھتے ہیں۔ مادرِ ہند کے تمام فرزند ایک ہیں—روحانی طور پر متحد اور باہمی ہم آہنگی کے مشترکہ جذبے سے بندھے ہوئے۔

صدرِ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ ہم آہنگی کا جذبہ ہمارے ملک کی ہمہ جہت، جامع اور منصفانہ ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گجرات میں شجرکاری، صفائی، مویشی پروری، زرعی ترقی اور عوامی فلاحی اسکیموں جیسے اقدامات کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
صدرِ ہند نے مزید کہا کہ سماجی ہم آہنگی کے تناظر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی دستور ساز اسمبلی میں دی گئی اختتامی تقریر کا ایک اہم پیغام ہمیشہ کے لیے نہایت موزوں رہے گا۔ ان کے مطابق، سماجی جمہوریت ایک طرزِ زندگی ہے جو آزادی، مساوات اور اخوت جیسے بنیادی اصولوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
Please click here to see the President's Speech-
********
ش ح-ظ الف- ت ا
UR-5817
(ریلیز آئی ڈی: 2251949)
وزیٹر کاؤنٹر : 14