مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے پردھان منتری سنگرہالیہ میں بھارت کے ثقافتی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 APR 2026 2:52PM by PIB Delhi
ڈاک محکمہ نے پردھان منتری سنگرہالیہ کے اشتراک سے “ایک بھارت، شریشٹھ بھارت: ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے بھارت کی وحدت اور جمہوریت کا جشن” کے عنوان سے ایک فلایٹیلک نمائش کا انعقاد کیا ہے، جو 14 سے 17 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا افتتاح مواصلات و ترقی شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کیا، جنہوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے وہاں موجود فلیٹلسٹس (ڈاک ٹکٹوں کے ماہرین)، کلیکٹرز اور ڈیزائنرز سے ملاقات کی اور بھارت کے بھرپور ڈاکی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا۔
یہ نمائش ڈاک ٹکٹوں کا ایک منتخب مجموعہ پیش کرتی ہے جو بھارت کے ثقافتی ورثے، تاریخی پس منظر اور ڈاک کی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں خاص طور پر ملک کے صدور، وزرائے اعظم اور مجاہدینِ آزادی سے متعلق موضوعات شامل ہیں، جو زائرین کو ایک دلچسپ اور معلوماتی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے پردھان منتری سنگرہالیہ میں فلایٹیلک نمائش کا افتتاح کیا اور اس کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ یہ دن ڈاک محکمہ کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پردھان منتری سنگرہالیہ کی ٹیم کی حمایت اور اشتراک کیلئے ان کی دل سے تعریف کی ۔ آزادی کے دور سے امرت کال اور آگے شتابدی کال تک بھارت کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمۂ ڈاک ملک کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا، جیسا کہ وہ پوری تاریخ میں کرتا آیا ہے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ محکمۂ ڈاک اور پردھان منتری سنگرہالیہ ملک بھر میں فلایٹیلک نمائشوں کے انعقاد کے لیے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے، تاکہ بھارت کے بھرپور ورثے اور تاریخی اثاثے کو اجاگر کیا جا سکے۔


اس موقع پر تصویری پوسٹ کارڈز کا اجراء بھی کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران تین مختلف مجموعے پر مشتمل تصویری پوسٹ کارڈز جاری کیے گئے، جو پردھان منتری سنگرہالیہ کے چوتھے یومِ تاسیس، 14 اپریل 2026 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ، اور آئینِ ہند کی مناسبت سے پیش کیے گئے۔

پردھان منتری سنگرہالیہ اور محکمۂ ڈاک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
اس موقع پر محکمۂ ڈاک اور سنگرہالیہ کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد نمائشوں، عوامی رابطہ پروگراموں اور مشترکہ برانڈ والے فلایٹیلک مصنوعات کے ذریعے بھارت کے ثقافتی اور ڈاک ورثے کے فروغ میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت میوزیم میں ایک مخصوص انڈیا پوسٹ کاؤنٹر قائم کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ تقریب ثقافتی اداروں اور ڈاک ورثے کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔
اپنے میوزیم کے دورے کے دوران جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے پردھان منتری سنگرہالیہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق مخصوص نمائش کا بھی جائزہ لیا، جہاں انہوں نے وزیر اعظم کی زندگی، قیادت اور اہم اقدامات کو اجاگر کرنے والی نمائشوں کا مشاہدہ کیا۔
**********
(ش ح – ع ح - م الف)
U.No:5808
(ریلیز آئی ڈی: 2251860)
وزیٹر کاؤنٹر : 15