قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجوال اورم نے 25ویں یومِ تاسیس پر این ایس ٹی ایف ڈی سی کو قبائلی صنعت کاری کا  ایک محرک قرار دیا


کارپوریشن نے 16.80 لاکھ سے زائد قرضے، جن کی مجموعی مالیت 4,400 کروڑ روپے ہے، فراہم کر کے ہمہ گیرشمولیاتی ترقی کو فروغ دیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 9:59PM by PIB Delhi

نیشنل شیڈول ٹرائب فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) نے قبائلی امور کی وزارت کے تحت وشوا یووا کیندر میں  اپنا 25واں یومِ تاسیس منایا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی قبائلی امور مرکزی وزیرجوال اورم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایس ٹی ایف ڈی سی نے ملک بھر میں درج فہرست قبائل(شیڈول ٹرائب ) کو بااختیار بنانے میں نمایاں اور انقلابی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ادارے کے عوام دوست نقطۂ نظر پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن بغیر ضمانت  کےمالی معاونت فراہم کر رہی ہے، جس سے قبائلی مستفیدین تک رسائی کو وسیع بنایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر جوال اورم نے اس بات کو دہرایا کہ نیشنل شیڈول ٹرائب فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کا وژن صرف روزگار فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد صنعت کاری کو فروغ دینا ہے تاکہ افراد ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں۔

انہوں نے  اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل شیڈول ٹرائب فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت مستفیدین کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لا رہی ہے۔ اس سے ان میں ذمہ داری کا احساس اور مالی نظم و ضبط پیدا ہوا ہے، جس کا ثبوت بروقت قرضوں کی واپسی اور نان پرفارمنگ اثاثوں(این پی ایز) کی کم شرح کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

اس موقع کو فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر جوال اورم نے اعتماد ظاہر کیا کہ نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) آئندہ برسوں میں بھی قبائلی برادریوں کو مزید مضبوط بنائے گا اور نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

تقریب میں رنجنا چوپڑا (سیکرٹری، قبائلی امور کی وزارت)، اننت پرکاش پانڈے (جوائنٹ سیکرٹری)، اور ٹی ۔ روموان پائیٹے (چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے علاوہ کارپوریشن کے سابق سی ایم ڈیز اور ملک بھر کی اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں ٹی  روموان پائیٹے نے 25ویں یومِ تاسیس کو محض ایک جشن نہیں بلکہ خود احتسابی اور قبائلی برادریوں کی خدمت کے عزم کی تجدید کا موقع قرار دیا۔ انہوں نے این ایس ٹی ایف ڈی سی کے مسلسل کارکردگی  پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن اب تک 16.80 لاکھ سے زائد قرضے فراہم کر چکی ہے، جن کی مجموعی مالیت 4,400 کروڑ  روپےسے تجاوز کر چکی ہے۔

ٹی روموان پائیٹے نے اپنے خطاب میں مزید بتایا کہ نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) مسلسل 20 سے 30 کروڑ  روپےکے درمیان سالانہ منافع درج کر رہا ہے، جو ایک مضبوط اور پائیدار مالیاتی ماڈل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے ادارے کے مشن کی توثیق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبائلی برادریوں کے لیے آسان مالی سہولتوں ، صنعت و کاروبار کے فروغ (انٹر پرائس ڈیولپمنٹ)  اور پائیدار ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، این ایس ٹی ایف ڈی سی نے ملک بھر سے قبائلی برادریوں  کے کاروباریوں کو مبارکباد دی جنہوں نے کامیابی کے ساتھ مختلف کمپنیاں قائم کی ہیں اور پائیدار معاش پیدا کر رہے ہیں ۔ یہ کمپنیاں روایتی کھانوں ، صحت کی دیکھ بھال ، پولٹری اور ڈیری فارمنگ ، بیوٹی سروسز ، کرافٹ ، جیولری ، ٹیکسٹائل ، پیسی کلچر ،  کریب کلچر،ٹلرینگ  اور  خوردہ تجارت  جیسے شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں ۔

قبائلی برادریوں کے بھرپور ورثے اور تنوع کو ظاہر کرنے والے ثقافتی پروگراموں نے اس  تقریب میں مزید جوش و خروش کا اضافہ کیا ۔

اس تقریب نے ملک بھر میں جامع ترقی ، مالی طور پربااختیار بنانے اور درج فہرست  قبائل کی مربوط ترقی کے لیے این ایس ٹی ایف ڈی سی کے طویل مدتی عزم کو اجاگر کیا ۔

********

 ( ش ح ۔م م ع۔رض)

U. No. 5763


(ریلیز آئی ڈی: 2251450) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी