وزارت خزانہ
جناب آنند کمار پال نے 10 اپریل 2026 سے وزارتِ خزانہ کے اخراجات کے محکمہ میں چیف ایڈوائزر (لاگت) کا عہدہ سنبھالا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 APR 2026 6:45PM by PIB Delhi
کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) کی منظوری کے بعد، انڈین کوسٹ اکاؤنٹس سروس (آئی سی او اے ایس) کے جناب آنند کمار پال نے آج وزارتِ خزانہ کے اخراجات کے محکمہ میں چیف ایڈوائزر (لاگت) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

آئی سی او اے ایس کے 1997 بیچ کے افسر، جناب آنند کمار پال اس سے قبل وزارت دفاع میں ایڈیشنل چیف ایڈوائزر (لاگت) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
وہ ایک سند یافتہ کوسٹ اکاؤنٹنٹ ہیں اور کامرس اور قانون میں گریجویٹ ڈگریاں رکھتے ہیں۔ انہیں مالیاتی تجزیہ، عوامی پالیسی اور اس کے نفاذ، ڈبلیو ٹی او کی تجارتی پالیسی اور اسٹریٹجک و نان اسٹریٹجک دونوں شعبوں میں لاگت اور قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں 30 سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے۔
وہ اس سے قبل اقتصادی امور کے محکمے، پبلک انٹرپرائزز کے محکمے، فرٹیلائزر انڈسٹریز کوآرڈینیشن کمیٹی (ایف آئی سی سی)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز، وزارت دفاع، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) اور محکمہ محصولات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وزارت دفاع میں اپنے دورِ ملازمت کے دوران، انہوں نے دفاعی ہتھیاروں، آلات اور پلیٹ فارمز کی خریداری میں لاگت کی خاطر خواہ بچت حاصل کرنے میں نمایاں رول ادا کیا تھا۔
****
ش ح۔ م ش۔ن م۔
U- 5764
(ریلیز آئی ڈی: 2251442)
وزیٹر کاؤنٹر : 17