سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
"ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے ہندوستان-برطانیہ مشترکہ تحقیق و ترقی پروگرام کے تحت بغیر پائلٹ کے ہوا بازی میں جدید ہائبرڈ پروپلشن کے لیے کیسی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی حمایت کی"
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 APR 2026 10:34AM by PIB Delhi
حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے محکمے کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے 'کیسی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ' گروگرام کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا عنوان "بوسٹ الیکٹرک جمپ ٹیک آف (بی ای-جے ٹی او)" ہے۔ بورڈ نے برطانیہ میں قائم 'اے آر سی ایروسسٹمز لمیٹڈ' کے اشتراک سے صنعتی پائیداری کے لیے ہندوستان-برطانیہ مشترکہ تحقیق و ترقی کے پروگرام' کے تحت ایک مشروط مالی معاونت منظور کی ہے۔

ٹی ڈی بی کے تعاون سے جاری اس پروجیکٹ کا مرکز ایک جدید ہائبرڈ پروپلشن پر مبنی 'جمپ ٹیک آف' (جے ٹی او) سسٹم کی تیاری ہے، جس کا مقصد بغیر پائلٹ کے طیاروں اور ہلکے ہوائی جہازوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت روٹر کرافٹ پروپلشن سسٹم کی توثیق کے لیے ایک مخصوص 'ٹیسٹ بینچ' سہولت کے قیام کا تصور کیا گیا ہے، جو اگلی نسل کی فضائی نقل و حمل کی ٹیکنالوجیز کی جانچ اور انہیں بہتر بنانے کے لیے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے طور پر کام کرے گی۔
مجوزہ حل میں ہائبرڈ پروپلشن ٹیکنالوجیز کو ضم کیا گیا ہے تاکہ گائرو کاپٹرز اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام جیسے پلیٹ فارمز کے لیے مختصر یا تقریباً عمودی ٹیک آف کی صلاحیت فراہم کی جا سکے۔ ٹیک آف کے فاصلے کو کم کر کے اور آپریشنل استحکام کو بہتر بنا کر، توقع ہے کہ یہ ٹیکنالوجی علاقائی کنیکٹی ویتی، آفات کے دوران امدادی کارروائیوں، طبی انخلاء، بغیر پائلٹ کے لاجسٹکس اور نگرانی کی سرگرمیوں، بالخصوص دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں وسیع پیمانے پر معاون ثابت ہوگی۔
اس پروجیکٹ کا مقصد شمالی ہندوستان میں پروپلشن کی جانچ کے لیے ایسی پہلی سہولت میں سے ایک قائم کرنا بھی ہے، جو بغیر پائلٹ اور جدید فضائی نقل و حمل کے نظام پر کام کرنے والے اسٹارٹ اپس اور ڈیولپرز کو مستند ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر فراہم کرے گی۔ اندرونی ترقی کے ساتھ ساتھ، یہ سہولت جانچ کی خدمات فراہم کر کے اور ہائبرڈ پروپلشن حل کی تجارتی فروخت میں سہولت فراہم کر کے مجموعی طور پر اس شعبے کو فائدہ پہنچائے گی۔
کیسی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ جو کہ ایرو اسپیس کے شعبے میں ایک نیا ادارہ ہے، چھوٹے طیاروں اور ہوا بازی کے مخصوص حل ڈیزائن اور تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ یہ کمپنی ہندوستان کے ہوا بازی اور بغیر پائلٹ کے نظام کے بدلتے ہوئے منظر نامے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صنعت، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کی مہارت کو یکجا کرتی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ بین الاقوامی پروگراموں کے تحت مشترکہ تحقیق و ترقی کے اقدامات اسٹریٹجک شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نےاس بات کا تذکرہ کیا کہ ہائبرڈ پروپلشن اور جدید ٹیک آف سسٹم میں اختراعات بغیر پائلٹ کے ہوا بازی اور علاقائی فضائی نقل و حمل میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہیں، جبکہ پائیدار اور موثر ہوا بازی کے حل میں بھی اپنا تعاون دے سکتی ہیں۔
کیسی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹرز نے ملنے والے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ کمپنی کو اپنی ٹیکنالوجی کی حقیقی حالات میں توثیق کرنے اور ہوا بازی کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے لیے بڑے پیمانے پر پروپلشن حل کی تیاری کو تیز کرنے کے قابل بنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش۔ن م۔
U-5760
(ریلیز آئی ڈی: 2251430)
وزیٹر کاؤنٹر : 14