سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں مہاتما جیوتی با پھولے کے 200 ویں یوم پیدائش پر قومی یادگاری پروگرام منعقد ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 APR 2026 8:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے 15 اگست 2025 کو یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اعلان کی تعمیل میں، حکومت ہند اپریل 2026 سے اپریل 2027 تک سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کے ذریعے مہاتما جیوتی با پھولے کا 200 واں یومِ پیدائش منا رہی ہے۔

ان ملک گیر تقریبات کے تحت حکومت ہند کی وزارتِ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے  ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) نے 11 اپریل 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (دی اے آئی) میں واقع بھیم ہال میں ایک قومی یادگاری پروگرام کا انعقاد کیا۔

1.jpg

پروگرام میں ملک بھر سے نامور شخصیات، ماہرینِ تعلیم، پالیسی سازوں اور طلباء نے شرکت کی، جو ہندوستان کے عظیم ترین سماجی مصلحین میں سے ایک کی دو سو سالہ جشن کی تقریبات کے ایک اہم آغاز کی علامت ہے۔

اس تقریب میں ، سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے وزیر اور  ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن  (ڈی اے ایف)کے چیئرمین جناب ڈاکٹر وریندر کمار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایک بصیرت افروز ماہرِ تعلیم اور مظلوموں کے ہمدرد کے طور پر مہاتما پھولے کی بیش بہا خدمات پر روشنی ڈالی اور تعلیم، مساوات اور سماجی انصاف کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

2.jpg

محکمہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات  کے سکریٹری جناب سدھانش پنت (آئی اے ایس)نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اس ہمہ گیر اہمیت  پر زور دیا جس کا تصور مہاتما پھولے نے پیش کیا تھا اور ایک جامع اور بااختیار ہندوستان کی تعمیر میں اس کی مسلسل اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماجی اصلاحات کی اس وراثت کو آگے بڑھانے میں وزارت اور ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے رول  کو بھی اجاگر کیا۔

معذور افراد  کے لئے تفویضِ اختیارات کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ وی ودیا وتی (آئی اے ایس) نے جامع ترقی کے موضوع پر بات کی اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے برابری، وقار اور رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ مہاتما پھولے کے مساوات کے نظریے کے عین مطابق ہے۔

3.jpg

کروکشیتر یونیورسٹی کی  مہاتما جیوتی با  پھولے چیئر کے انچارج چیئر پروفیسر ایس کے چہل نےمہاتما پھولے کی علمی اور فکری خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے افکار و نظریات کی ترویج میں تحقیق اور اسکالرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے ممبر سکریٹری جناب شیلیندر کمار نے  اظہارتشکر کیا۔

پروگرام میں موضوعاتی مباحثوں، تعلیمی سرگرمیوں اور ثقافتی پروگراموں کو بھی شامل کیا گیا جو ایک سماجی مصلح، بصیرت افروز ماہرِ تعلیم اور مساوات کے علمبردار کے طور پر مہاتما جیوتی با پھولے کی زندگی اور مشن کی عکاسی کرتے ہیں۔

4.jpg

تقریب کا اختتام ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے ممبر سکریٹری جناب شیلیندر کمار کے 'اظہارِ تشکر'  کے ساتھ ہوا، جس میں انہوں نے معزز مہمانوں، شرکاء اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی قیمتی موجودگی اور تعاون سے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

یہ تقریب ملک بھر میں سال بھر جاری رہنے والی ان سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کی علامت ہے جن کا مقصد تعلیم، سماجی انصاف اور پسماندہ طبقات کی بااختیاری کے لیے مہاتما پھولے کی لازوال خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرنے والے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن  ملک بھر کے پروگراموں کی نگرانی جاری رکھے گی جس میں یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ ان دو سو سالہ  تقریبات میں بامقصد شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

***

ش ح۔ م ش۔ن م۔

U-5759               


(ریلیز آئی ڈی: 2251420) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी