قانون اور انصاف کی وزارت
مشن کرم یوگی – سادھنا سپتاہ (02 سے10 اپریل، 2026)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 APR 2026 5:32PM by PIB Delhi
قانون سازمحکمے نے 2 سے 10 اپریل 2026 تک مشن کرم یوگی – سادھنا سپتاہ منایا، جس کا مقصد اپنے افسران اور عملے کے درمیان مسلسل سیکھنے اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا تھا۔
اس دوران، محکمے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے اقدامات کیے گئے تاکہ افسران اور اہلکاروں کو مشن کرم یوگی کے تحت ڈھانچہ جاتی سیکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔ تمام عملے کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر کم از کم چار گھنٹے کی سیکھنے کی سرگرمی میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔
محکمے کے افسران اور عملہ مختلف آن لائن کورسز اور سیکھنے کے ماڈیولز میں فعال طور پر شرکت کر رہے ہیں، جو ڈومین کے علم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کی فراہمی کی صلاحیتوں خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ترقی دینے پر مرکوز ہیں۔ شرکاء اس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے سرٹیفیکیشنز اور ڈیجیٹل بیجز بھی حاصل کر رہے ہیں، جو ان کی سیکھنے کی حصولیابیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
سادھنا سپتاہ کے دوران محکمے کی سبھی سطحوں پر جوش و خروش سے شرکت دیکھی گئی، جس نے اس کے عزم کو دوبارہ مضبوط کیا کہ وہ مسلسل سیکھنے اور حکمرانی میں عمدگی کی ثقافت کو فروغ دے رہا ہے، جو ‘‘ناگرک دیو بھووا’’ کے رہنمائی کے اصول کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔


*********
ش ح۔ ش ب۔ م الف
Urdu No-5688
(ریلیز آئی ڈی: 2250881)
وزیٹر کاؤنٹر : 12