سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ورکشاپ: ‘‘اے آئی پر مبنی ادویات کی دریافت: جدید ٹولز، تکنیکیں اور ایپلیکیشنز’’
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 APR 2026 3:13PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر-انسانی وسائل کی ترقی کا مرکز (سی ایس آئی آر-ایچ آر ڈی سی)، غازی آباد میں 7 سے 9 اپریل 2026 تک تین روزہ ورکشاپ ‘‘اے آئی پر مبنی ادویات کی دریافت: جدید ٹولز، تکنیکیں اور ایپلیکیشنز’’ کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام خاص طور پر سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں اور تکنیکی افسران کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس کا مقصد انہیں جدید علم اور عملی تجربہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ٹولز سے واقف ہوں، جو جدید ادویات کی دریافت کے عمل کو تبدیل کر رہے ہیں۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر جی این شاستری (ڈپارٹمنٹ آف بایوٹیکنالوجی، آئی آئی ٹی حیدرآباد)، ڈاکٹر ٹی ایس رانا (ہیڈ، سی ایس آئی آر-ایچ آر ڈی سی)، ڈاکٹر ونے کمار (سائنسدان جی اور پروگرام کنوینر) اور محترمہ پریتی چودھری (پروگرام کوآرڈینیٹر) شامل تھے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر شاستری نے ادویات کی دریافت کے عمل میں اے آئی کے انقلابی رول کو اجاگر کیا اور دواسازی تحقیق میں بین شعبہ جاتی طریقوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر ونے کمار نے ورکشاپ کا جامع جائزہ پیش کیا، اس کے وژن، مقاصد اور اے آئی پر مبنی ادویات کی دریافت کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس پروگرام کی تشکیل کی وجہ کو وضاحت سے بیان کیا۔
تین دنوں کے دوران، ورکشاپ میں معروف ماہرین نے اہم لیکچرز اور انٹرایکٹو سیشنز کی ایک سیریز پیش کی۔ قابل ذکر شریک ماہرین میں پروفیسر پربھا گرگ ( این آئی پی ای آر، ایس اے ایس نگر) ، پروفیسر ڈی سندر (ڈائریکٹر، آئی بی اے بی)، ڈاکٹر اریجیت رائے ( ٹی سی ایس، حیدرآباد اور ڈاکٹر ایس ناگامنی (سی ایس آئی آر- این ای آئی ایس ٹی) شامل تھے، جنہوں نے اے آئی پر مبنی ادویات کی دریافت میں اپنے تجربات، حقیقی دنیا کی ایپلیکیشنز اور ابھرتے ہوئے نظریات مشترک کئے۔
ٹارگٹ آئیڈنٹیفیکیشن اور بایومارکر آئیڈنٹیفیکیشن میں اے آئی، اے آئی کی مدد سے مالیکیولر ڈاکنگ اور اسکورنگ، اور بایومیولیکیولر سیمولیشن میں اے آئی پر منعقدہ تکنیکی اجلاس کو خاص طور پر پذیرائی ملی۔ ماہرین جیسے ڈاکٹر راجنیش کمار، ایسوسی ایٹ پروفیسر (آئی آئی ٹی ، بی ایچ یو، وارانسی)، ڈاکٹر فیروز خان (سی ایس آئی آر-سی آئی ایم اے پی اور ڈاکٹر تارک کرماکر (آئی آئی ٹی دہلی) نے گہرائی سے علم اور عملی بصیرت فراہم کی، جس کے سبب شرکاء کی ادویات کی دریافت میں جدید کمپیوٹیشنل طریقوں کو سمجھنے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
ورکشاپ 9 اپریل 2026 کو اختتام پذیر ہوئی، جس میں ڈاکٹر ٹی ایس رانا اور ڈاکٹر ونے کمار نے شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، جس کے ذریعے پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے پر شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اختتامی سیشن میں پروگرام کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے تمام ماہرین، معزز شخصیات اور شرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے لیے محترمہ پریتی چودھری نے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی میں شرکاء کی قیمتی معاونت کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
ورکشاپ سے شرکاء سے بہت مثبت اور حوصلہ افزا تاثرات موصول ہوئے، جو مستقبل کے پروگرامز کے انعقاد کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس پروگرام سے کامیابی کے ساتھ علم کے تبادلے، مہارت میں اضافے اور اے آئی پر مبنی ادویات کی دریافت کے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کامیابی ملی۔
*********
ش ح۔ ش ب۔ م الف
Urdu No-5676
(ریلیز آئی ڈی: 2250861)
وزیٹر کاؤنٹر : 10