مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘ڈرافٹ ٹیلی کام کمرشیل کمیونیکیشن ترجیحی (تیسری ترمیم) ضوابط، 2026’’ پر مشاورت کے لیے تبصرے/جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 3:31PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ‘‘ڈرافٹ ٹیلی کام کمرشیل کمیونیکیشن ترجیحی (تیسری ترمیم) ضوابط، 2026’’ پر مشاورت جاری کی ہے۔ اس مشاورت میں اٹھائے گئے مسائل پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اپریل 2026 ہے اور جوابی تبصرے 27 اپریل 2026 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ متعلقہ فریقین کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں یہ کہا گیا کہ ٹی سی سی سی پی ضوابط میں تجویز کردہ ترامیم کے کاروباری، تجارتی، ریگولیٹری، تکنیکی اور مالی اثرات ہیں، جن کی تفصیل سے جانچ پڑتال کرنے اور گہرائی سےغور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشاورت کے دوران اٹھائے گئے مسائل پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2026 تک بڑھا دی جائے گی اور جوابی تبصرے 4 مئی 2026 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ڈرافٹ ترمیم میں اٹھائے گئے مسائل پر تبصرے اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہوں، براہ کرم ای میل کے ذریعے  advqos@trai.gov.in   پر ارسال کیے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر (کیو او ایس -2) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، ان کا ای میل ایڈریس advqos@trai.gov.in  یا فون نمبر +91-11-20907760 ہے۔

اس سلسلہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

 

*********

 

 

 ش ح۔ ش ب۔ م الف

Urdu No-5679


(ریلیز آئی ڈی: 2250849) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: Gujarati , English , हिन्दी