PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

وومنیا: خواتین کاروباریوں کے لیےشمولیاتی بازار کی تشکیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 10:47AM by PIB Delhi

اہم نکات

  • وومنیا اقدام خواتین کاروباریوں اور اپنی مدد آپ گروپس کو جی ای ایم پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست سرکاری خریداروں کو فروخت کرنے کے قابل بناتا ہے۔
  • یہ اقدام مخصوص زمروں کا احاطہ کرتا ہے، جس میں دستکاری، ہینڈلوم، جوٹ، کوائر، گھریلو آرائش اور دفتری فرنیچر کی خریداری شامل ہے۔
  • 2.1؍لاکھ سے زائد خواتین ایم ایس ایز جی ای ایم پر رجسٹرڈ ہیں، جنہوں نے مالی سال26-2025 میں 13.7؍لاکھ آرڈرز حاصل کیے۔

 

 

 

 

 

 

 

تعارف: وومنیا – ہر خاتون کے لیے مواقع کے دروازے کھولنا

عوامی خریداری  ہندوستانمیں ایک بڑی منظم منڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جی ای ایم کے ذریعے ڈیجیٹل خریداری کے پھیلاؤ کے ساتھ یہ نظام زیادہ شفاف، معیاری اور وسیع تر سپلائر کےبنیاد کے لیے قابلِ رسائی بن گیا ہے۔خواتین کی قیادت میں چلنے والے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں (ایم ایس ایز) اور اپنی مدد آپ گروپوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے 2019 میں جی ای ایم پر وومنیا پہل کو متعارف کروایا۔اس اقدام کا مقصد خواتین کاروباریوں کو عوامی خریداری میں شامل کرنے کو مضبوط بنانا ہے، جس کے لیے ایک مخصوص ڈیجیٹل انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے، رسائی کے تقاضوں کو آسان بنایا گیا ہے اور خواتین کاروباریوں اور  اپنی مدد آپ گروپوں کو سرکاری خریداروں سے جوڑنے کے لیے منظم طریقہ کار  تشکیل دیے گئے ہیں۔

جی ای ایم کیا ہے؟

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو مرکزی و ریاستی وزارتوں، محکموں، اداروں، عوامی شعبے کے اداروں، پنچایتوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے اشیاء اور خدمات کی مکمل خریداری کے عمل کو آسان بناتا ہے۔جی ای ایم کو 2016 میں ’’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘کے وژن کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایک پیپر لیس، کیش لیس اور رابطہ سے پاک پلیٹ فارم ہے، جو سرکاری خریداروں کو پورے  ہندوستان کے فروخت کنندگان سے براہ راست آن لائن اشیاء اور خدمات خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے https://gem.gov.in/ پر رابطہ کریں:

 

وومنیا پہل: خواتین کاروباریوں کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم

وومنیا، گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس(جی ای ایم) پر ایک شمولیت پر مبنی پہل ہے، جس کا مقصد خواتین کی سرکاری باضابطہ منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل کو حل کرنا ہے۔ یہ اقدام وزارت برائے صنعت و تجارت کے تحت کام کرتا ہے اور ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے خواتین کی انتہائی چھوٹے اور چھوٹے کاروبار(ایم ایس ای ایز) اوراپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی ایز)  میں رجسٹر ہو کر اپنی مصنوعات جیسے ہینڈلوم، جوٹ، کوائر اور گھریلو سجاوٹ کی اشیاء وغیرہ درج کر سکتی ہیں۔ ان مصنوعات کو پورے ہندوستان میں مرکزی وزارتیں اور سرکاری ادارے (پی ایس یو ایز) براہ راست خرید سکتے ہیں۔

 

💡کیا آپ جانتے ہیں؟

اپنی مدد آپ گروپس(ایس ایچ جی ایز) نچلی سطح پر قائم غیر رسمی تنظیمیں ہیں، جن کا مقصد دیہی خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ عام طور پر ایک ایس ایچ جی میں 10 سے 20 ارکان شامل ہوتے ہیں ،جو اپنے وسائل اکٹھے کرتے ہیں، مل کر بچت کرتے ہیں، ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

فروری 2026 تک 10.05 کروڑ خواتین کو 90.09 لاکھ ایس ایچ جی ایزمیں منظم کیا جا چکا ہے، جس سے مالی شمولیت اور اجتماعی معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملا ہے۔

 

یہ اقدام خواتین کاروباریوں کی معاونت کرتا ہے کیونکہ یہ مارکیٹ میں ان کی نمایاں موجودگی کو بہتر بناتا ہے، خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان شفاف رابطے کو ممکن بناتا ہے اور درمیانی افراد پر انحصار کو کم کرتا ہے۔

یہ حکومت کی وسیع تر شمولیتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے اور درج ذیل قومی اہداف میں  مدد فراہم کرتا ہے:

  • سپلائرز کے تنوع  میں اضافہ
  • خواتین کی قیادت میں کاروباری سرگرمیوں کو مضبوط بنانا
  • کم نمائندگی رکھنے والے گروپوں کو منظم خریداری کے نظام میں شامل کرنا

ایس ڈبیلو اے وائی اے ٹی ٹی کیا ہے؟

  • ایس ڈبیلو اے وائی اے ٹی ٹی(اسٹارٹ اپس، خواتین اور نوجوانوں کو ای-ٹرانزیکشنز کے ذریعے فائدہ) حکومت ہند کے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کی ایک پہل ہے، جو فروری 2019 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ عوامی خریداری میں شمولیتی شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔اس اقدام کا مقصد اسٹارٹ اپس، خواتین کاروباری افراد، نوجوانوں، بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں (ایم ایس ای ایز)، اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی ایز) اور پسماندہ طبقات کو سرکاری مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ایس ڈبیلو اے وائی اے ٹی ٹی کاہدف ان گروپوں کے لیے داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور جی ای ایم پلیٹ فارم پر کاروبار کرنے کے عمل کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

وومنیا پہل ایس ڈبلیو اے وائی اے ٹی ٹی پروگرام کے تحت شمولیت کے وسیع تر ایجنڈے کی تکمیل کرتی ہے۔

وومنیا کے تحت مصنوعات کے زمرے

وومنیا گروپس ان مصنوعات کے شعبوں پر مشتمل ہیں، جہاں خواتین کی قیادت میں چلنے والے اداروں اور  اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی ایز)کی پیداواری صلاحیت پہلے سے مضبوط ہے۔ ان زمروں کو اس اقدام کے تحت باضابطہ طور پر شناخت کیا گیا ہے اور جی ای ایم پر تیار کردہ اسٹورفرنٹس کے ذریعے سرکاری خریداروں کے لیے قابلِ تلاش بنایا گیا ہے۔

ان میں شامل ہیں:

  • وومنیا دستکاری
  • وومنیا گروسری اور پینٹری
  • وومنیا دفتری
  • وومنیا ہینڈلوم ٹیکسٹائل
  • وومنیا ذاتی حفظان صحت اور نگہداشت

ان اشیاء کو ایک متحد زمرہ بندی کے ڈھانچے میں شامل کر کے جی ای ایم مصنوعات کی تلاش کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور سرکاری محکموں کے لیے بڑے پیمانے پر خواتین کی زیر قیادت کام کرنے والےپیداکنندگان سے خریداری کو آسان بناتا ہے۔

وومنیا پہل  کی اہم خصوصیات

یہ اقدام جی ای ایم کی خصوصی پلیٹ فارم خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں اور خود امدادی گروپس (ایس ایچ جی ایز) کے لیے نئے مواقع پیدا کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ سرکاری منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں اور ایک شفاف اور معاون ڈیجیٹل نظام کے اندر اپنے کاروبار کو بتدریج وسعت دے سکتے ہیں۔

خواتین کاروباریوں اور ایس ایچ جی ایز کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ

خواتین کی قیادت میں چلنے والے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو اُدیم (Udyam) ویریفیکیشن اور ضروری دستاویزات کے ذریعے ایک ڈیجیٹل عمل کے تحت جی ای ایم پر شامل کیا جاتا ہے۔ خواتین ایم ایس ای ایز کی متحرک شمولیت اور صلاحیت سازی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جی ای ایم کی جانب سے آف لائن اور آن لائن تربیتی ورکشاپس کے ذریعے جامع آن بورڈنگ سیشنز منعقد کیے جاتے ہیں۔

معیاری کیٹلاگ لسٹنگ

مصنوعات کو یکساں کیٹلاگ ٹیمپلیٹس کے ذریعے درج کیا جاتا ہے، جن میں واضح تکنیکی وضاحتیں اور خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔ اس سے مختلف فروخت کنندگان کی مصنوعات کا موازنہ آسان ہوتا ہے اور خریدار کے لیے فیصلہ سازی بہتر بنتی ہے۔

شفاف اور مکمل ڈیجیٹل خریداری کا عمل

تمام خریداری کے مراحل—بشمول بولی لگانا، آرڈر دینا، منظوری، بلنگ اور ادائیگی—مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں۔ اس سے درمیانی افراد پر انحصار کم ہوتا ہے اور خواتین کاروباری اداروں اور سرکاری خریداروں کے درمیان براہِ راست رابطہ ممکن ہوتا ہے۔

وقت کی پابندی کے ساتھ منظوری اور ادائیگی کے نظام

 

ڈیجیٹل ورک  مقررہ مدت کے اندر ادائیگی کو یقینی بنانے میں مدد دیتا ہے، جو کاروبار کے لیے محدود سرمایہ رکھنے والے چھوٹے اور انتہائی سپلائرز کے لیے انتہائی اہم ہے۔

تربیت، آگاہی اور معاون خدمات

ایس ڈبلیو اے وائی اے ٹی ٹی  اور وومنیا پر مبنی پروگراموں کے تحت جی ای ایم مختلف ریاستوں میں صلاحیت سازی کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے، جن میں آن بورڈنگ ورکشاپس، مقامی زبانوں میں تربیت اور خریدار و فروخت کنندہ  کے درمیان ملاقاتیں شامل ہیں۔

شرکت سے خوشحالی تک: وومنیا کے اثرات

جی ای ایم پر وومنیا” کا نفاذ ایک صنفی طور پر جامع عوامی خریداری پلیٹ فارم کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

سرکاری خریدار وومنیا میں درج مصنوعات کے لیے آرڈرز دیتے ہیں اور طلب پیدا کرتے ہیں، جس کے ذریعے خواتین پیداکنندگان کو باقاعدہ خریداری کے نظام (procurement cycles) میں شامل کیا جاتا ہے۔

نچلی سطح پر ضلعی انتظامیہ، انٹرپرائز سپورٹ مراکز اور تربیتی ادارے آن بورڈنگ مہمات، تربیتی پروگرامز اور پروڈکٹ کیٹلاگ ورکشاپس منعقد کرتے ہیں تاکہ فروخت کنندگان کی تیاری اور صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ وومنیا پہل اپنے آغاز کے بعد سے نمایاں طور پر وسعت اختیار کر چکی ہے۔ مالی سال26-2025 میں:

  • 2.1لاکھ سے زائد خواتین ایم ایس ای ایز جی ای ایم پر رجسٹرڈ ہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 13.7 لاکھ آرڈرز حاصل کیے۔
  • خواتین ایم ایس ای ایز کو 28,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے معاہدے دیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.60 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
  • جی ای ایم کے کل آرڈرز میں سے 5.6 فیصد آرڈرز خواتین ایم ایس ای ایز کو دیے گئے، جو مقررہ 3 فیصد کے ہدف سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

یہ اقدام ایک مخصوص شمولیتی کوشش سے ترقی کرتے ہوئے ملک میں خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے سب سے بڑے منظم عوامی خریداری کے ذرائع میں سے ایک بن چکا ہے۔

ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، فیلڈ لیول موبلائزیشن، صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی طلب کے باہم مربوط کردار مل کر ایک ایسا ہم آہنگ اور معاون ماحول تشکیل دیتے ہیں ،جو بڑے پیمانے پر خواتین کی معاشی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔

نتیجہ: ایک ایسی منڈی جو معاشرے کے بہتر نصف یعنی  خواتین کی نمائندگی کرتی ہے

خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں اور اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی ایز) کو ہندوستان کی سب سے بڑی عوامی منڈیوں میں سے ایک تک براہ راست رسائی فراہم کرکے، جی ای ایم پر وومنیا اقدام موجودہ پیداواری صلاحیتوں کو باضابطہ اور پائیدار کاروباری شمولیت میں تبدیل کرتا ہے۔

جیسے جیسے زیادہ خواتین اپنی پہچان حاصل کرتی ہیں، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور سرکاری خریداروں سے جڑتی ہیں، وومنیا محض ایک خریداری اقدام نہیں رہتا ،بلکہ معاشی خودمختاری اور وسیع تر نمائندگی کا ایک راستہ بن جاتا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی خریداری معاشرے کے بہتر نصف یعنی خواتین کی صلاحیتوں اور امنگوں کی عکاسی کرے۔

پی آئی بی ریسرچ

حوالہ جات

وزارتِ تجارت و صنعت

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2215001&reg=3&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2192297&reg=3&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2106076&reg=3&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1559864&reg=3&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2106076&reg=3&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1891303&reg=3&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1565237&reg=3&lang=2#:~:text=Ceremonial%20lamp%20being%20lit%20to,Marketplace%20the%20national%20procurement%20portal.

وزارت خارجہ

https://indbiz.gov.in/govt-e-marketplace-launches-womaniya-initiative/

وزارت شہری ترقی

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1620881&reg=3&lang=2

https://nrlm.gov.in/outerReportAction.do?methodName=showIndex#gsc.tab=0

سنسد: لوک سبھا

https://www.commerce.gov.in/wp-content/uploads/2020/03/MOC_636848992668198129_LS-04-02-2019.pdf

عالمی بینک

https://documents1.worldbank.org/curated/en/099060425063724348/pdf/P177653-7547fc12-cde0-46aa-b682-8fd13b237aa2.pdf

دیگر

https://gem.gov.in/resources/pdf/womaniya-flyer.pdf

https://mkp.gem.gov.in/search?q=womaniya

https://gem.gov.in/aboutus

https://gem.gov.in/womaniya

https://mkp.gem.gov.in/exclusive-estore-unique-seller-groups-womaniya-womaniya-handicrafts/search#/?q=womaniya

https://mkp.gem.gov.in/exclusive-estore-unique-seller-groups-womaniya-womaniya-grocery-and-pantry/search#/?q=womaniya

https://mkp.gem.gov.in/exclusive-estore-unique-seller-groups-womaniya-womaniya-office-accessories/search#/?q=womaniya

https://mkp.gem.gov.in/exclusive-estore-unique-seller-groups-womaniya-womaniya-handloom-textiles/search#/?q=womaniya

https://mkp.gem.gov.in/exclusive-estore-unique-seller-groups-womaniya-womaniya-personal-hygiene-and-care/search#/?q=womaniya

https://www.newsonair.gov.in/gem-promotes-transparency-inclusiveness-in-public-procurement-records-%E2%82%B94-lakh-crore-transactions/

https://gem.gov.in/training/training_module

https://wep.gov.in/

https://mpsrlm.mp.gov.in/uploads/files/SVEP.pdf

https://www.serp.telangana.gov.in/AboutUs/Serp_About.jsp

https://employmentnews.gov.in/newemp/MoreContentNew.aspx?n=Editorial&k=90385#:~:text=Self%2DHelp%20Groups%20or%20SHGs,carrying%20out%20social%20welfare%20programmes.

پریس انفارمیشن بیورو


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/mar/doc202532511101.pdf

https://www.pib.gov.in/factsheetdetails.aspx?id=148586&reg=3&lang=1

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2227484&reg=3&lang=1

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں

******

ش ح۔م ع ن۔  ش ب ن

U-NO.5670


(ریلیز آئی ڈی: 2250836) وزیٹر کاؤنٹر : 15