وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی ممبئی نے ’آپریشن دہابو بِلٹز‘ کے تحت سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے؛ تقریباً30کلوگرام سونا، جس کی مالیت38 کروڑ روپے ہے، ضبط کیا گیا، جبکہ 24 خواتین کیریئرز کو گرفتار کر لیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 10:22PM by PIB Delhi

منظم طریقے سے سونے کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) نے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے کرتے ہوئے 29.37 کلوگرام سونا، جس کی مالیت 37.74 کروڑ روپے ہے، ضبط کر لیا اور 24 کیریئرز (یعنی وہ خواتین جو سامان یا اشیاء لے جانے کے لیے استعمال کی جائیں)کو گرفتار کر لیا۔

مخصوص خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی کے افسران نے نیروبی سے آنے والی خواتین کیریئرز کے ایک گروپ کی نشاندہی کی، جو گزشتہ روز ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل (سی ایس ایم آئی) ایئرپورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

’آپریشن دہابو بِلٹز‘ کے تحت 24 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ تیز اور مربوط کارروائی کے نتیجے میں ان مسافروں سے 25.10 کلوگرام سونے کی اینٹیں اور 4.27 کلوگرام سونے کے زیورات برآمد کیے گئے۔

یہ معاملہ ایک انتہائی منظم نیٹ ورک کو ظاہر کرتا ہے جو تربیت یافتہ کیریئرز اور مربوط طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ڈی آر آئی ایسے سونے کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ملک کے معاشی اور مالیاتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور قومی مفادات کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔

*********

 ش ح۔ ع ح۔ ش ت

Urdu No-5649


(ریلیز آئی ڈی: 2250682) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi