قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون ساز محکمے نے سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے شاستری بھون میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 APR 2026 7:54PM by PIB Delhi

سوچھتا پکھواڑہ 2026 کے ایک حصے کے طور پر وزارت قانون و انصاف کے قانون ساز محکمہ نے 7 اپریل 2026 کو شاستری بھون، نئی دہلی میں صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا۔ پیشہ ور فنکاروں نے قانون ساز محکمہ کے افسران اور عملے کی موجودگی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں اس کے منسلک دفاتر — آفیشل لینگویج ونگ (او ایل ونگ) اور ودھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) شا مل تھے۔

مسحور کن ڈراموں اورموثر مکالموں کے ذریعے، فنکاروں نے اہم پیغامات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح فضلہ کو صرف کوڑے دان میں ٹھکانے لگایا جائے، کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھویا جائے، اور بیماریوں سے بچنے اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے گھر اور دفتر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جائے۔

محترمہ راکھی بسواس، انڈر سکریٹری، نے معاشرے، دفاتر، عوامی مقامات اور گھروں میں حفظان صحت کو فروغ دینے میں ان کی پرجوش کوششوں کے لیے اداکاروں کی ستائش کی۔

********

 (ش ح ۔ع و ۔ف ر)

U. No. 5538


(ریلیز آئی ڈی: 2249956) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi