قانون اور انصاف کی وزارت
محکمۂ انصاف میں سوچھتا پکھواڑا 2026 انتہائی جوش و خروش اور افسران و عملے کی فعال شرکت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 APR 2026 5:55PM by PIB Delhi
محکمہ انصاف یکم اپریل سے 15 اپریل 2026 تک سوچھتا پکھواڑا 2026 منا رہا ہے جس میں افسران اور عملے میں صفائی ستھرائی اور بیداری کے لیے متعدد سرگرمیاں انجام دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔
پکھواڑے کا آغاز یکم اپریل 2026 کو محکمہ کے افسران/عملے سے سوچھتا عہد لینے کے ساتھ ہوا ۔ جناب نیرج ورما ، سکریٹری (انصاف) نے سب کو حلف دلایا اور صاف ستھرے ہندوستان کے تئیں عزم کو تقویت بخشی ۔

اس تقریب کے بعد جیسلمیر ہاؤس کے احاطے میں رضاکارانہ شرمدان کیا گیا، جس میں افسران اور عملے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور صفائی مہم (سوچھ بھارت ابھیان) کے تئیں اپنی حمایت اور وابستگی کا اظہار کیا۔



اس تقریب میں افسران اور عملے نے پُرجوش انداز میں شرکت کی، جس سے دفاتر اور اس سے باہر صفائی برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔
محکمۂ انصاف میں پکھواڑا (دو ہفتوں) کی تقریبات کے دوران دیگر کئی سرگرمیوں کی بھی تجویز دی گئی ہے، جن میں یوگا سیشن، صفائی سے متعلق ورکشاپ، صفائی کے موضوع پر مضمون نویسی اور ڈرائنگ مقابلے، نیز فرسودہ اشیاء کو الگ کرنے اور ان کی نیلامی شامل ہیں۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 5517
(ریلیز آئی ڈی: 2249843)
وزیٹر کاؤنٹر : 7