مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’ایپلی کیشن پر مبنیلینئر ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن (اے ایل ٹی ڈی) سروسز (بشمول مفت ایڈ سپورٹڈ اسٹریمنگ ٹیلی ویژن (فاسٹ) سروسز)‘ کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل پر مشاورتی دستاویز جاری کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 APR 2026 4:47PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ’ایپلیکیشن پر مبنی لینیئر ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن (اے ایل ٹی ڈی) سروسز (بشمول فری ایڈ سپورٹڈ اسٹریمنگ ٹیلی ویژن (ایف اے ایس ٹی) سروسز)‘ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کے عنوان سے ایک مشاورتی دستاویز جاری کی ہے۔
نشریاتی شعبے میں تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے کے پیشِ نظر، وزارتِ اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) نے 15 دسمبر 2025 کو’ ٹرائی‘ ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 (اے) کے تحت ’ٹرائی‘ کو ایک ریفرنس بھیجا، جس میں ایف اے ایس ٹی سروسز کے لیے ایک مناسب ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لینے اور سفارشات پیش کرنے کو کہا گیا، تاکہ برابری، مواد کی جوابدہی اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وہ ایپلیکیشن فراہم کنندگان جو صارفین کو لینیئر ٹی وی چینلز فراہم کرتے ہیں—چاہے وہ ٹی وی سیٹس اور دیگر آلات پر پہلے سے نصب ایپلیکیشنز کے ذریعے ہوں، یا ڈاؤن لوڈ کی جانے والی موبائل/اسمارٹ ٹی وی ایپس کے ذریعے، یا ویب براؤزرز کے ذریعے قابلِ رسائی ویب بیسڈ ایپلیکیشنز کے ذریعے—انہیں ’’ایپلیکیشن پر مبنی لینیئر ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن(اے ایل ٹی ڈی) سروسز ‘‘کہا جاتا ہے، جن میں ایف اے ایس ٹی سروسز بھی شامل ہیں۔
یہ مشاورتی دستاویز اے ایل ٹی ڈی سروسز فراہم کرنے والے ایپلیکیشن فراہم کنندگان کو اجازت (آتھارائزیشن) دینے اور سروس فراہم کرنے کی شرائط و ضوابط کے حوالے سے آراء طلب کرتی ہے، نیز براڈکاسٹرز، مواد فراہم کنندگان اور ایگریگیٹرز پر لاگو ذمہ داریوں کے بارے میں بھی رائے مانگتی ہے، خاص طور پر اے ایل ٹی ڈی پلیٹ فارمز پر لینیئر ٹی وی چینلز کی فراہمی کے ضمن میں۔
مشاورتی دستاویز کا مکمل متن’ٹرائی‘ کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ تمام متعلقہ فریقین سے تحریری تبصرے 4 مئی 2026 تک اور جوابی تبصرے 18 مئی 2026 تک طلب کیے گئے ہیں، ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں درج ذیل ای میل پتوں پر:-
advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvisor-bcs@trai.gov.in۔
مزید وضاحت یا معلومات کے لیے ڈاکٹر دیپالی شرما، مشیر(بی اینڈ سی ایس) ،’ٹرائی‘سے ٹیلیفون نمبر+91-1120907774پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
************
ش ح۔ش ت۔ ج ا
(U: 5457)
(ریلیز آئی ڈی: 2249412)
وزیٹر کاؤنٹر : 21