PIB Headquarters
یووا سنگم
یوتھ ایکسچینج کے ذریعہ ہندوستان کا تجربہ کرنا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 APR 2026 10:59AM by PIB Delhi
کلیدی نکات
یووا سنگم کے چھٹے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشنز جو 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان ایک ادارہ پر مبنی نمائشی دورہ ہے، 2 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد ہوئی۔
سن 2023 سے یہ پروگرام مختلف مراحل میں پھیلا ہوا ہے، جس میں 20 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام نے 5 سے 7 دنوں کے تبادلہ کے دوروں کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو فعال طور پر شامل کیا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020کے مطابق یہ پروگرام کلاس روم کے علم کو مختلف شعبوں کے حقیقی دنیا کے تجربات کے ساتھ ملا کر تجرباتی تعلیم کو سیکھنے میں فروغ دیتا ہے۔
‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے عہد میں شامل نوجوان
ہندوستان محض مطالعہ کا موضوع نہیں ہے بلکہ ایک تجربہ ہے۔ ہمارے ملک کو صحیح معنوں میں سمجھنے کا مطلب ہے اس کے متنوع تانے بانے لوگوں، مناظر اور روایات کے ساتھ براہ راست مشغول ہونا۔ ‘یووا سنگم’ ہندوستانی نوجوانوں کو اس کا تجربہ کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام ‘تجرباتی تعلیم’ اور ‘قومی انضمام’ کو نوجوانوں کی ترقی کے تکمیلی ستونوں کے طور پر نافذ کرتا ہے۔
حکومت ہند کے ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ (ای بی ایس بی) پہل کے تحت شروع کیا گیا، ‘یووا سنگم’ نوجوانوں کے تبادلے کا ایک منفرد پروگرام ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے نوجوانوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ یہ پروگرام 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں طلباء، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے رضاکار اور نوجوان پیشہ ور شامل ہیں۔ وزارت تعلیم کے زیر نگرانی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعہ لاگو کیا جانے والا یہ اقدام متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو مربوط ہونے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
|
ایک بھارت شریشٹھ بھارت – ثقافتی رابطہ کا تصوراتی پس منظر
ایک بھارت شریشٹھ بھارت(ای بی ایس بی) کا آغاز 31 اکتوبر 2015 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں ‘ قومی اتحاد کے دن’ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا تصور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرکے قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ ہندوستان کے تنوع کو مشترکہ تجربات کے ذریعے بہتر طور پر سمجھا جاتا ہے ، نہ کہ صرف نظریات سے۔
اس کے مرکز میں ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’(ای بی ایس)ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جوڑنے کے لیے ایک منظم فریم ورک بناتا ہے ۔ اس کا مقصد زبان سیکھنے ، ثقافت ، روایت اور موسیقی ، سیاحت اور خوراک ، کھیلوں وغیرہ میں تجربات کو بانٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کی سب سے بڑی طاقت اس کا تسلسل ہے۔ یہ صرف ایک بار کے واقعات تک محدود نہیں ہے ، بلکہ متنوع شعبوں کے درمیان طویل مدتی، سال بھر کے روابط استوار کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو وقت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے ، سیکھنے اور تعاون کرنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ پروگرام‘ پوری حکومت ’کے نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے ، جس میں متعدد وزارتیں اور ادارے شامل ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مشغولیت کے مواقع کلاس رومز اور کیمپس سے آگے کمیونٹی کی سطحوں اور ثقافتی پلیٹ فارمز تک پھیلے ہوئے ہیں — یعنی کثیر سطحی نقطہ نظر پر۔
بنیادی طور پر‘ ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘(ای بی ایس) ایک قومی تعلیمی ماحولیاتی نظام تشکیل دیتا ہے۔ یہ لوگوں کو اپنے قریبی ماحول سے باہر ہندوستان کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یووا سنگم جیسے اقدامات اسی ویژن کو آگے بڑھاتے ہیں،‘ایک ہندوستان’ کے خیال کو ایک زندہ اور مشترکہ حقیقت میں تبدیل کرتے ہیں ۔
|
شرکاء اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا منصوبہ بند دوروں پر سفر کرتے ہیں۔ ان دوروں کے دوران وہ اپنے آپ کو نئے ثقافتی ماحول میں غرق کرتے ہیں، غیر مانوس زبانیں سنتے ہیں اور متنوع پس منظر کے لوگوں کے ساتھ کھانے پینے اور خیالات اور تجربات کا اشتراک کرتے ہیں۔ وہ معروف اداروں، ترقیاتی منصوبوں اور اختراعی مراکز کا دورہ کرتے ہیں۔ ان بات چیت اور سرگرمیوں کے ذریعہ وہ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ کس طرح مختلف شعبے مشترکہ قومی ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہ پروگرام ‘فائیو پیز’ کے وسیع فریم ورک پر مبنی ہے۔
‘یووا سنگم’ ایک وسیع تر قومی ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020کے ‘تجرباتی تعلیم’ کے نقطہ نظر کے مطابق ہے، جہاں سیکھنا کلاس روم کی حدود سے باہر عملی اورحقیقی دنیا کے سیاق و سباق تک پھیلا ہوا ہے۔
یووا سنگم فیز- VI ( (2026: ریاستوں میں نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانا
‘یووا سنگم’ کا چھٹا ایڈیشن اس وقت جاری ہے، جو ہندوستانی نوجوانوں کو ایک منظم قومی مکالمے اور مشغولیت میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سال شرکت کے لیے ایک مقررہ وقت مقرر کیا گیا تھا، جس میں رجسٹریشن کا عمل 2 مارچ 2026 سے 25 مارچ 2026 تک کیا گیا۔
چھٹا مرحلہ 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتا ہے، جو بین ریاستی جوڑی والے دوروں کے ماڈل کو جاری رکھتا ہے۔ منتخب شرکاء کو میزبان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچ سے سات دن کے منظم نمائش کے دورے پر بھیجا جائے گا، جس کے دوران وہ مقامی ثقافت، سرکردہ اداروں اور کمیونٹیز کے ساتھ براہ راست مشغول ہوں گے۔
اس پروگرام کے کامیاب آپریشن کا مرکز 22 اعلیٰ تعلیمی ادارے (ایچ ای آئیز) ہیں، جو اس کے نفاذ کے لیے نوڈل مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ ادارے اپنے متعلقہ علاقوں میں شراکت دار اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر پورے عمل کے ہموار کام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
- یونیورسٹیاں اور کالج
- سرکاری ادارے اور ضلع انتظامیہ
- کمیونٹی تنظیمیں اور ثقافتی گروپ
- انوویشن سینٹرز، اسٹارٹ اپس اور ریسرچ سینٹرز
|
ارسال کنندہ ریاست / او یو ٹی
|
نوڈل ادارہ
|
جوڑی والی ریاست / یوٹی
|
جوڑا ادارہ
|
|
آندھرا پردیش
|
آئی آئی ٹی، تروپتی
|
مہاراشٹر
|
آئی آئی ایس ای آر،پونے
|
|
دہلی
|
آئی آئی ٹی ،دہلی
|
چھتیس گڑھ
|
آئی آئی ٹی، بھلائی
|
|
کرناٹک
|
آئی آئی آئی ٹی، دھارواڑ
|
راجستھان
|
ایم این آئی ٹی، جے پور
|
|
پنجاب
|
آئی آئی ٹی ،کالنگ
|
بہار
|
آئی آئی ٹی ،پٹنہ
|
|
جموں و کشمیر اور لداخ
|
آئی آئی ایم، جموں
|
کیرالہ اور لکشدیپ
|
آئی آئی ایم ،کوزی کوڈ
|
|
میگھالیہ
|
آئی آئی ایم ،شیلانگ
|
تلنگانہ
|
این آئی ٹی، ورنگل
|
|
مدھیہ پردیش
|
آئی آئی ٹی، اندور
|
جھارکھنڈ
|
آئی آئی ٹی، دھنباد
|
|
ہماچل پردیش
|
سی یو ہماچل پردیش
|
پڈوچیری
|
این آئی ٹی ،پڈوچیری
|
|
اروناچل پردیش
|
این ای آر سے
|
اتر پردیش
|
آئی آئی ایم، لکھنؤ
|
|
ہریانہ
|
این آئی ٹی ،کروکشیتر
|
تری پورہ
|
این آئی ٹی ،اگرتلہ
|
|
گجرات اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقے
|
آئی آئی ایم، احمد آباد
|
اوڈیشہ
|
این آئی ٹی ،رورکیلا
|
یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شرکاء نہ صرف مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہیں بلکہ ان نظاموں اور اداروں کے ساتھ بھی براہ راست بات چیت کرتے ہیں جو زمین پر ترقی کو شکل دیتے ہیں۔
انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے ساتھ ساتھ وہ نوجوان جو فی الحال کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ نہیں لے رہے ہیں، اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ انتخاب کا عمل نوڈل اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں صنفی مساوات، تعلیمی مضامین اور علاقائی نمائندگی پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ دیہی اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
شرکاء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہوں گے، نظم و ضبط برقرار رکھیں گے، گروپ کے رہنما خطوط پر عمل کریں گے اور میزبان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ثقافتی حساسیت کا احترام کریں گے۔
شرکاء ثقافتی ورثے کو دریافت کرتے ہیں، مقامی کمیونٹیز کے ساتھ براہ راست بات چیت کرتے ہیں اور ان اداروں کا دورہ کرتے ہیں جو گورننس، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ میں شامل ہیں۔ یہ ایک عمیق اور انٹرایکٹیو تجربہ ہے جو نوجوانوں کو اپنی تعلیم کو حقیقی دنیا کے تجربات سے مربوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس سلسلہ میں، یووا سنگم قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جو تجرباتی تعلیم سیکھنے اور کثیر الشعبہ تجربات پر خصوصی زور دیتا ہے۔ یہ کلاس روم کی حدود سے باہر سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہندوستان کے علمی نظام، تنوع اور ترقی کے راستوں کے بارے میں گہری سمجھ کو فروغ دیتا ہے۔ یووا سنگم جیسے پروگرام مختلف شعبوں میں حقیقی دنیا کے سیکھنے کے مواقع پیدا کرکے اس ویژن کو عملی شکل دیتے ہیں۔
گزشتہ مراحل کی کامیابیاں: بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور قومی یکجہتی میں نوجوانوں کی شرکت
سن 2023 کے اوائل میں شروع کیا گیا‘یووا سنگم’ آج ایک جامع ملک گیر تحریک بن چکا ہے۔ ثقافتی اور تعلیمی تبادلے کے طور پر جو شروع ہوا تھا، اب مختلف مراحل کی کامیابی کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کو جوڑنے والا ایک منصوبہ بند اور پائیدار پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
اس اقدام کو بین وزارتی کوششوں کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، جس میں ثقافت، سیاحت، تعلیم، نوجوانوں کے امور اور علاقائی ترقی جیسے مختلف شعبوں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس کوآرڈی نیشن نے شرکاء کو میزبان ریاست یا یونین ٹیریٹری کے بارے میں کثیر جہتی تفہیم تیار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، بجائے اس کے کہ ہر دورے کو صرف ایک موضوع تک محدود رکھا جائے۔
ہر فیز نے اس بڑھتے ہوئے تبادلے کے نیٹ ورک میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے:
فیز–I(2023): فاؤنڈیشن فار نیشن وائیڈ اینگیجمنٹ
یہ سفر ایک واضح مقصد کے ساتھ شروع ہوا — شمال مشرقی علاقے پر توجہ مرکوز کرنا۔ پہلے مرحلے میں شمال مشرق کو تبادلے کے مرکز میں رکھا گیا، جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کو شمال مشرقی ریاستوں میں 5-8 دن گزارنے کا موقع ملا، جبکہ اس خطے کے شرکاء نے ملک کے دوسرے حصوں کا سفر کیا۔ اس باہمی تحریک نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تجربہ یک طرفہ ہونے کی بجائے مشترکہ اور جامع تھا۔
شمال مشرقی اور دیگر ریاستوں کے نوجوانوں کے درمیان تقریباً 40:60 کے تناسب کے ساتھ شرکت میں توازن برقرار رکھنے کی شعوری کوشش کی گئی۔ 20 فروری سے 7 اپریل 2023 کے درمیان منعقد کیے گئے اس مرحلے میں 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 29 دورے شامل تھے، جن میں 1,178 مندوبین (1,057 نوجوان اور 121 رابطہ کار) شریک تھے۔ وزارت تعلیم سے لے کر شمال مشرقی خطہ کی ترقیات کی وزارت تک مختلف وزارتوں کے درمیان بہتر تال میل کے ساتھ، پہلے مرحلہ نے ‘یووا سنگم’ کے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا۔
فیز– II ((2023: وسیع تر پھیلاؤ اور تیز تجربات اور تعاملات
پہلے مرحلے کی کامیاب بنیاد کے بعد دوسرے مرحلے نے جغرافیائی کوریج اور تجربات کی وسعت دونوں کو وسعت دی۔ 15 اپریل سے 25 جون 2023 کے درمیان منعقد کیے گئے اس مرحلے میں 20 اعلیٰ تعلیمی اداروں کی قیادت میں 20 دورے شامل تھے، جس میں 23 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ 900 سے زائد نوجوانوں اور 83 فیکلٹی ممبران اور کوآرڈی نیٹرز نے شرکت کی۔
اس مرحلے کی ایک قابل ذکر خصوصیت شرکاء کے لیے مقررہ سفر نامہ سے آگے بڑھنے کا موقع تھا۔ عزت مآب وزیر اعظم، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت قومی اور ریاستی قیادت کے ساتھ بات چیت نے پروگرام میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا۔ مزید برآں، یہ پروگرام ادارہ جاتی مصروفیت اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ فعال مکالمے تک محض ثقافتی نمائش سے آگے بڑھ گیا۔
فیز- III (نومبر 2023 - جنوری 2024): بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ گونج میں توسیع
تیسرے مرحلے تک‘یووا سنگم’ نوجوانوں میں پسندیدہ انتخاب بن گیا تھا۔ اکتوبر 2023 میں جب درخواست کا عمل شروع ہوا تو ملک بھر سے تقریباً (تیس ہزار)30,000 نوجوانوں نے اندراج کیا۔ زبردست مانگ کو دیکھتے ہوئے، انتخاب کے عمل کو زیادہ پیشہ ورانہ اور مسابقتی بنایا گیا، بالآخر 1,000 ہونہار شرکاء کو حاصل کیا۔
اس مرحلے نے 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 20 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اکٹھا کیا، 20 دوروں کا اہتمام کیا۔ 912 نوجوانوں اور 91 رابطہ کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس مرحلے تک پروگرام زور پکڑ چکا تھا۔ اس کا ڈھانچہ اب واضح، عمل درآمد زیادہ مستقل اور مختلف خطوں میں تجربات کی شکل زیادہ بہتر تھی۔
فیز-IV (فروری-مئی 2024): تسلسل، توسیع اور تکمیل
چوتھے مرحلے میں دلچسپی اور شرکت دونوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ 25 جنوری سے 4 فروری 2024 تک رجسٹریشن کی مدت کے دوران، صرف 10دنوں میں تقریباً 45,000( پینتالیس ہزار)درخواستیں موصول ہوئیں، جو پہلے مرحلے کے مقابلے میں غیر معمولی 267 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اس مرحلے کو 22 نوڈل اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے نافذ کیا گیا، جس میں 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف پروگرام کے وسیع پیمانے پر بلکہ اداروں کے ساتھ اس کی گہری وابستگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ کل 21 دوروں کا اہتمام کیا گیا، جس میں 938 نوجوانوں اور 100 کوآرڈی نیٹرز نے شرکت کی، جو اسے پروگرام کے اب تک کے سب سے جامع مراحل میں سے ایک بناتا ہے۔
اس مرحلے تک‘یووا سنگم’ اب صرف ایک نئی پہل نہیں تھی، بلکہ ایک مضبوط قومی شناخت بن چکی تھی۔ یہ اپنے ابتدائی مرحلہ سے ایک متحرک قومی پلیٹ فارم میں تیار ہوا ہے جو بڑے پیمانے پر عوامی شرکت اور ایک منظم سیکھنے کے عمل کے منفرد امتزاج کو ظاہر کرتا ہے۔ اس نے ملک بھر کے نوجوانوں کو یکساں اور معیاری تجربہ فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
فیز- V (نومبر-دسمبر 2024): مکمل، لگاتار اور پائیداری کے ستاھ گامزن
پانچویں مرحلہ نے اس ارتقاء کو جاری رکھا، جس میں وقتاً فوقتاً عمل درآمد سے ایک مستقل قومی کوشش کی طرف منتقلی کی نشاندہی کی گئی۔ 31 دسمبر 2024 تک، 15 دورے مکمل ہو چکے تھے، جن میں 686 نوجوان اور 67 رابطہ کار شامل تھے، مزید دوروں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
اس مرحلے تک، پروگرام کا ڈھانچہ مکمل طور پر مستحکم ہو چکا تھا، مسلسل ادارہ جاتی شمولیت اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت واضح تھی۔ جو چیز ایک ہی پہل کے طور پر شروع ہوئی تھی وہ اب متنوع خطوں کے نوجوانوں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک پائیدار اور اچھی طرح سے منظم پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
ان مختلف مراحل کے ذریعے حاصل کردہ عددی اعداد و شمار صرف ایک پہلو کو ظاہر کرتے ہیں۔ حقیقی اور اہم تبدیلی ان تبادلوں کے تجربے کی نوعیت رہی ہے، جو شرکاء کے نقطہ نظر کو وسیع کر رہی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ‘یووا سنگم’ نے نوجوان شرکاء کا ایک وسیع نیٹ ورک تیار کیا ہے جنہوں نے اپنے علاقوں سے باہر جا کر خود ہندوستان کا تجربہ کیا ہے۔ اس پروگرام نے ایک ایسا ماڈل بنایا ہے جہاں ثقافتی تجربات، ملک گیر سفر اور تعامل قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی بنیادی بنیاد بن گئے ہیں۔
یووا سنگم کی آوازیں: ناقابل فراموش تجربات کا سفر
مختلف مراحل کے دوران، شرکاء کے تجربات میں ایک مستقل تھیم ابھرتا ہے۔ مندوبین اکثر غیر مانوس ثقافتوں میں قدم رکھنے، متنوع خطوں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت اور نصابی کتابوں سے آگے ہندوستان کا تجربہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ مقامی روایات، اداروں اور برادریوں کے ساتھ اس کی نمائش ایک ایسا تعلق پیدا کرتی ہے جو ذاتی اور دیرپا ہوتا ہے۔
‘یووا سنگم’ کے ہر مرحلے کے خاص لمحات نے ان تجربات کو تقویت بخشی ہے۔ دوسرے مرحلے کے نوجوانوں کے لیے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات سب سے یادگار لمحہ تھا، جس سے وہ نصابی کتب کے دائرے سے باہر نکل کر ملک کی حکمرانی کو سمجھ سکیں۔ چوتھے مرحلے تک، تجربہ مزید گہرا ہوتا گیا، جہاں ثقافتی تعامل اور کمیونٹیز کے ساتھ گزارے گئے وقت نے سیکھنے کے روایتی طریقے کو ایک متحرک اور فعال مصروفیت میں بدل دیا۔
تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا: مرکزی بجٹ 2026-27 میں ایک تاریخی اضافہ
مرکزی بجٹ 2026-27 نے نوجوانوں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے مرکز میں رکھا ہے۔ ‘نوجوانوں پر مبنی بجٹ’ کے طور پر بیان کیا گیا، یہ صلاحیتوں کی ترقی کے ساتھ خواہشات کو جوڑتا ہے اور نوجوانوں کو ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے سفر میں فعال شراکت دار کے طور پر تصور کرتا ہے۔ اس وسیع تر تناظر میں،‘یووا سنگم’ محض ایک سادہ سفر نامہ نہیں بلکہ ایک بامعنی پلیٹ فارم بن جاتا ہے جہاں تعلیم، تجربات اور قومی اتحاد ملتے ہیں۔
بجٹ کے کچھ اہم اعلانات اس تعلق کو فوکس میں لاتے ہیں:
- مربوط اعلیٰ تعلیمی ماحولیاتی نظام: تعلیم اور صنعت کے درمیان نئے دور کی ہم آہنگی
تعلیم اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے پانچ نئے‘یونیورسٹی ٹاؤن شپس’ کا سنگ بنیاد رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بستیاں ملک کے بڑے صنعتی اور لاجسٹکس ہب کے قریب واقع ہوں گی، جو تعلیم، تحقیق اور ہنر کی تربیت کے لیے ایک ہی کیمپس پیش کرے گی۔ یہ اقدام ہمارے نوجوانوں کے لیے کلاس روم سے کریئر تک ایک سیدھا راستہ بنائے گا، جو انھیں صنعت کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرے گا۔
تعلیم، روزگار، اور انٹرپرینیورشپ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا
ایک قابل ذکر تجویز ایک اعلیٰ سطحی قائمہ کمیٹی کا قیام ہے جسے ‘ایجوکیشن فار ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرائز’ کہا جاتا ہے۔ اس کا مینڈیٹ صرف ملازمتوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات کا جائزہ لے گا، جس میں مصنوعی ذہانت، اقتصادی ترقی، روزگار، برآمدات اور ملازمت اور مہارت کی ضروریات شامل ہیں، یہ اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے اقدامات کا بھی تعین کرے گا۔
- ابھرتے ہوئے شعبوں اور ہنر کی ترقی پر خصوصی توجہ
بجٹ اے وی جی سی (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس) کے شعبے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجیز، ممبئی کے ذریعے 15,000 سیکنڈری اسکولوں اور 500 کالجوں میں اے وی جی سی مواد تخلیق کار لیبز قائم کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے۔ یہ کوئی سادہ تعلیمی اقدام نہیں ہے، بلکہ مستقبل کی ضروریات، ڈجیٹل تخلیقی صلاحیتوں اور ابھرتے ہوئے شعبوں سے متعلقہ مہارتوں کو فروغ دینے کی طرف ایک طاقتور قدم ہے جو نوجوانوں کے لیے مواقع کے نئے دروازے کھولے گا۔
- تجرباتی تعلیم: کتابی علم سے عملی تفہیم تک
بجٹ میں فلکی طبیعیات اور فلکیات کو فروغ دینے کے لیے چار ٹیلی اسکوپ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے قیام یا اپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے۔ ایک عمیق تجربہ وسیع تر سمجھ کی عکاسی کرتا ہے کہ تجربہ کرنے پر سیکھنا گہرا ہوتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) کے اہداف کو پورا کرتا ہے بلکہ‘یووا سنگم’ جیسی مہموں کی مطابقت کو بھی بڑھاتا ہے، جہاں نوجوان سفر اور مشاہدے کے ذریعے ملک اور سائنس کو سمجھتے ہیں۔
- فاؤنڈیشن فار دی فیوچر: پائیدار ترقی کے لیے ‘افرادی قوت’ کو مضبوط کرنا
بجٹ کا مقصد نہ صرف ڈگری ہولڈرز پیدا کرنا ہے بلکہ ایسے قوم ساز بھی تیار کرنا ہے جو ہندوستان کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کے محرک بنیں گے۔ ‘یووا سنگم’اس مشن کی ایک اہم کڑی ہے۔ یہ ہمارے نوجوانوں کو ملک بھر کے مختلف خطوں، ثقافتوں اور نظاموں سے روشناس کر کے ان کی سوچ کو وسیع کرتا ہے۔ یہ پروگرام سکھاتا ہے کہ فعال شرکت اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ مثبت نقطہ نظر رکھنا۔ متنوع ہندوستان میں کسی کی جڑوں اور ورثے کی قریبی تفہیم مہارت کی نشوونما کا ایک طاقتور حصہ ہے۔
خلاصہ: ہندوستان کے تجربے سے مستقبل کی تعمیر تک
‘یووا سنگم’ نے ثابت کیا ہے کہ جب تجربہ بامعنی ہوتا ہے تو یہ نہ صرف معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ نقطہ نظر کو بھی نئی شکل دیتا ہے۔ جیسے جیسے یہ پروگرام نئے اور زیادہ مضبوط مراحل میں داخل ہو رہا ہے، یہ اب محض ایک تبادلہ نہیں رہا بلکہ یہ نوجوانوں کو جغرافیائی حدود سے جوڑنے کے لیے ایک مستقل اور مضبوط فریم ورک بن گیا ہے۔
چھٹا مرحلہ یووا سنگم کی ایک نئی اور عظیم الشان تصویر پیش کرتا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں اس کی رسائی اور یونیورسٹیوں کی فعال شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب یہ مہم ایک مستقل مشن بن چکی ہے۔ نئے تعلیمی اداروں کے اضافے اور بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ، یووا سنگم اب صرف ایک سفر نہیں ہے بلکہ ملک کے نوجوانوں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست سے جوڑنے والا ایک رسمی اور طاقتور قومی پل ہے۔
آگے دیکھ کریہ نئے امکانات کے دروازے کھولتا ہے۔ ایکسپوزر ٹور اب سیکھنے کے سفر کا ایک مستقل اور ضروری حصہ بن سکتے ہیں۔ اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے علمی اور علاقائی روابط مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نوجوان اپنے محدود ماحول سے باہر نکل کر حقیقی ہندوستان کا تجربہ کر سکیں گے۔
جیسے جیسے ہندوستان ‘ترقی یافتہ ہندوستان2047 @’ کی طرف بڑھ رہا ہے، تعلیم، ہنر اور افرادی قوت پر توجہ بڑھتی رہے گی۔ اس تناظر میں‘یووا سنگم’ ایک اہم جہت کا اضافہ کرتا ہے۔
جس نسل نے نہ صرف نقشوں پر بلکہ اپنے سفر اور بات چیت کے ذریعے ملک کا تجربہ کیا ہے وہ ایک زیادہ متحد خود انحصاری اور ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر کے لیے بہت زیادہ قابل اور تیار ہے۔ یہی نوجوان ہیں، جنہوں نے‘یووا سنگم’ کے ذریعے مختلف خطوں اور ثقافتوں کو اپنے ساتھ ملایا ہے، جو‘ترقی یافتہ ہندوستان 2047 @‘ کے خواب کو حقیقت میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حوالہ جات
https://ebsb.aicte-india.org/
https://www.ekbharat.gov.in/
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2234587®=3&lang=1
https://www.indiabudget.gov.in/doc/Budget_Speech.pdf?utm{
https://ebsb.aicte-india.org/social-board/index.php?page=1 – Pictures of previous editions
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1979688®=3&lang=2
https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/document-reports/MoE_AR_En.pdf
https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/document-reports/AR_2023-24_en.pdf
پی آئی بی ریسرچ
[1]https://ebsb.aicte-india.org/?utm_
[2]https://www.ekbharat.gov.in/?utm
[3]https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2234587®=3&lang=1&utm
[4]https://ebsb.aicte-india.org/
[5]https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2241775®=3&lang=2
[6]https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2241775®=3&lang=2
[7]https://ebsb.aicte-india.org/
[8] https://www.indiabudget.gov.in/doc/Budget_Speech.pdf?utm
See In PDF
*****
UR-5424
(ش ح-ظ الف-ن م)
(ریلیز آئی ڈی: 2249246)
وزیٹر کاؤنٹر : 11