قبائیلی امور کی وزارت
ہنگولی میں قبائلی نوجوانوں کے لیے فلاحی اسکیمیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2026 4:12PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اویکی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ اس پروجیکٹ آفس کا عملی دائرہ کار دو اضلاع، یعنی مہاراشٹرا کے ہنگولی اور پربھنی تک محیط ہے۔ پورا عملی علاقہ باہری قبائلی ذیلی پلان(او ٹی ایس پی) کے تحت آتا ہے، جس کی وجہ سے پروجیکٹ آفس کو نسبتاً محدود بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس محدود بجٹ کے باوجود، مہاراشٹرا حکومت قبائلی آبادیوں کی فلاح اور معاشرتی و اقتصادی ترقی کے لیے انفرادی اور برادری پر مبنی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔
ہنگولی لوک سبھا حلقے میں اسکول اور کالج کی سطح پر قبائلی طلباء اور نوجوانوں میں تعلیم ترک کرنے کی شرح نا قابلِ ذکر ہے۔ تعلیم ترک کرنے کی موجودہ شرح کو برقرار رکھنے اور اس مزید کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سورن مہوتسوی اسکالرشپ اسکیم اور اعلیٰ تعلیم کے لیے حکومتِ ہند کی اسکالرشپ اسکیم شامل ہی۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں مفت داخلہ کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے پنڈت دین دیال اپادھیائے سویم اسکیم کے تحت ، جو طلبا ہاسٹل میں رہائش حاصل کرنے سے قاصر ہیں ، انہیں غیر پیشہ ورانہ کورسز کے لیے فی طالب علم 2,43,000 روپے اور پیشہ ورانہ کورسز کے لیے فی طالب علم 2,48,000 روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے ۔
تعلیمی رسائی میں مدد کرنے کے لیے ، پروجیکٹ آفس اداروں کے ایک نیٹ ورک کی نگرانی کرتا ہے ، جس میں 5 سرکاری رہائشی آشرم شالا ، 7 امدادی آشرم شالا ، 2 تسلیم شدہ رہائشی اسکول ، 6 سرکاری قبائلی ہاسٹل ، اور 1 سینک اسکول شامل ہیں ۔ سرکاری آشرم شالیں ڈیجیٹل سیکھنے کی سہولیات جیسے ٹیبلٹ لیبز اور انٹرایکٹو فلیٹ پینل (آئی ایف پیز) سے لیس ہیں جو قبائلی طلباء میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دیتی ہیں ۔
ہنر مندی کے فروغ کے لیے ، پردھی پیکیج اور این بی اسکیم جیسے اقدامات نافذ کیے گیے ہیں ، جس کے تحت ہنگولی ضلع میں قبائلی مستفیدین میں بالترتیب 30 اور 120 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں ۔ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے جامگاون (تعلقہ کلمنوری) میں ایک سرکاری قبائلی صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) قائم کیا گیا ہے ۔ مزید برآں ، ضلع میں پانچ دیگر سرکاری آئی ٹی آئی اور ایک سرکاری پولی ٹیکنک کالج کام کر رہے ہیں ، جو تکنیکی اور ہنر پر مبنی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرتے ہیں ۔
مزید براں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کے قیام کا عمل جاری ہے ۔ سرکاری قرارداد مورخہ 9 دسمبر 2020 کے مطابق کل 15 ایکڑ زمین درکار ہے ۔ اس میں سے شیوانی (تعلقہ کلمنوری) میں 7.5 ایکڑ زمین پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے ۔ بقیہ زمین کے حصول کا عمل جاری ہے ، اور تکمیل کے بعد ، تجویز منظوری کے لیے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) کو پیش کی جائے گی ۔
************
(ش ح ۔م ع ۔اک م (
U. NO. 5326
(ریلیز آئی ڈی: 2248546)
وزیٹر کاؤنٹر : 11