زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی متعدد ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ جائزہ میٹنگ: کسان آئی ڈی، کھادوں کی دستیابی اور پی ایم -آشا کے مؤثر نفاذ پرزور
انیس (19 )ریاستوں میں اب تک 9.25 کروڑ کسان شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں: جناب شیوراج سنگھ چوہان
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاستوں کو کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی
کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملنی چاہیے، شکایات کا بروقت ازالہ ہونا چاہیے اور خریداری براہ راست کسانوں سے کی جانی چاہیے: جناب شیوراج سنگھ چوہان
علاقائی زرعی کانفرنس 7 اپریل کو جے پور میں شروع ہوگی: مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 8:57PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاستی وزرائے زراعت کے ساتھ کسان آئی ڈی، کھاد کی دستیابی اور مختلف زرعی اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ورچوئل میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے کہا کہ کسان آئی ڈی کسانوں کو ان کی زمین، فصلوں، مویشیوں اور ماہی گیری سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 19 ریاستوں میں اب تک کل 9.25 کروڑ کسان شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریاستی حکومتوں کے زراعت اور محصولات کے محکموں کو اگلے چھ ماہ کے اندر 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر مہم شروع کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وسیع عوامی بیداری مہم چلائی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسان رجسٹری صرف پی ایم-کسان استفادہ کنندگان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں تمام اہل کسان شامل ہیں۔
کھاد کی دستیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کسانوں کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے ریاستوں کو ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی منصفانہ تقسیم کے نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق کھاد تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے غیر متوازن استعمال کو روکنے اور نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے بیداری بڑھانے پر بھی زور دیا۔
سرحدی علاقوں میں خصوصی چوکسی برتنےے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھاد کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے ‘میری فصل میرا بیاورا’ پہل کی تعریف کی اور اسے دوسری ریاستوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا۔
پی ایم- آشا اسکیم کے تحت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر دالوں اور تیل کے بیجوں کی خریداری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت ایم ایس پی پر دالوں اور تیل کے بیجوں کی خریداری کرتی ہے اور ریاستیں اس کے رہنما خطوط کے مطابق حصہ لیتی ہیں۔
حال ہی میں، مختلف ریاستوں کو درج ذیل فصلوں کی خریداری کے لیے منظوری دی گئی ہے:
آندھرا پردیش (چنا، مونگ، اڑد،ارہر، مونگ پھلی)؛ آسام (سرسوں)؛ بہار (دال)؛ چھتیس گڑھ (چنا، دال، سرسوں)؛ گجرات (چنا، سرسوں)؛ ہریانہ (چنا، سرسوں)؛ کرناٹک (چنا، کسم)؛ مہاراشٹر (چنا)؛ مدھیہ پردیش (گرام)؛ راجستھان (چنا، سرسوں)؛ تلنگانہ (چنا، اُڑد، مونگ پھلی، سورج مکھی)؛ اتر پردیش (چنا، دال، سرسوں)۔
مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ صرف ایف اے کیو (منصفانہ اوسط معیار) کی پیداوار خریدی جائے۔ کسانوں کو آدھار پر مبنی پورٹل پر رجسٹر کیا جانا چاہئے اور خریداری مراکز پر بایو میٹرک یا چہرے کی تصدیق کو لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔ آدھار سے چلنے والے ڈی بی ٹی کے ذریعہ ادائیگی براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں کی جانی چاہئے اور خریداری مراکز کی کافی تعداد ہونی چاہئے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے ریاستوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے، شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے اور کسانوں سے براہ راست خریداری کی جائے۔
یہ معلومات علاقائی زرعی کانفرنس کے موقع پر دی گئی۔
مزید برآں ریجنل ایگریکلچرل کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو پانچ ایگرو کلائیمیٹک زونز میں تقسیم کرکے وسیع پیمانے پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے تحت ویسٹرن زون کے لیے پہلی کانفرنس 7 اپریل کو جے پور میں منعقد ہو رہی ہے۔
وکست کرشی سنکلپ ابھیان (وی کے ایس اے) کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ سال یہ مہم انتہائی کامیاب رہی، جس میں سائنسدانوں نے 728 اضلاع کے 60,000 (ساٹھ ہزار)سے زیادہ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی تاکہ ان کے مسائل کے بارے میں جان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیابی کو دیکھتے ہوئے ریاستوں سے اس سال مئی میں بھی 15-20 دنوں تک یہ مہم چلانے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کا مقصد لیبارٹری سے زمین کے رابطے کو مضبوط بنانا اور نئی ٹیکنالوجیز، اقسام اور زرعی طریقوں کو پھیلانا ہے۔
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ اور وزارت زراعت اس مہم کی حمایت کریں گے اور ریاستوں کی طرف سے نوڈل افسران کا تقرر کیا جائے گا۔ ترجیحی شعبوں میں مٹی کی صحت، کھاد کا متوازن استعمال اور معیاری بیجوں کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔
میٹنگ کے اختتام پرمرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ کسانوں کو منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانا، ایک شفاف خریداری کا نظام اور ایک موثر تقسیم کا طریق کار زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس ورچوئل میٹنگ میں بہار، اتر پردیش، تلنگانہ، ہریانہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے وزرائے زراعت اور نمائندوں نے شرکت کی۔
*****
(ش ح-ظ الف-ع د)
UR-5272
(ریلیز آئی ڈی: 2248224)
وزیٹر کاؤنٹر : 9