عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:پنشن عدالتیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 6:14PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج)اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یکم اپریل2026 بروزبدھ کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ مالی سال 24-2023 سےپنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے نے مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں/محکموں کے پنشنروں سے متعلق 8 پنشن عدالتیں منعقد کی ہیں۔ جن میں سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 3,594 زیر التواء شکایات کو حل کرنے کے لئےپیش کیا گیا ہے اور ان میں سے 2,713 معاملات کو کامیابی کے ساتھ موقع پر حل کیا گیا ہے۔ فالو اپ میٹنگز اور مانیٹرنگ کے ذریعے توازن کی شکایات کو بھی دور کیا گیا ہے یا اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔ یہ پنشن عدالتیں ہائبرڈ موڈ یعنی فزیکل اور آن لائن میں منعقد کی جاتی ہیں۔ جس سے پنشنرز شرکت کر سکتے ہیں اور اپنی شکایات کو بروقت اور مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔

********

ش ح۔م ح ۔ رض

U-5292


(ریلیز آئی ڈی: 2248197) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी