قبائیلی امور کی وزارت
قومی تعلیمی سوسائٹی برائے قبائلی طلبا (این ای ایس ٹی ایس) یکم اپریل کو اپنا 8واں یوم تاسیس منائے گی، اس موقع پر ای ایم آر ایس کی حصولیابیاں پیش کی جائیں گی
قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی تعلیم کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا؛ لائق و فائق طلبا کو اعزاز سے نوازا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAR 2026 9:33AM by PIB Delhi
قومی تعلیمی سوسائٹی برائے قبائلی طلبا (این ای ایس ٹی ایس) جو کہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خودمختار تنظیم ہے، یکم اپریل 2026 کو، ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز، نئی دہلی میں اپنا 8واں یوم تاسیس منائے گی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، این ای ایس ٹی ایس ملک بھر میں قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی مواقع کو مضبوط بنانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ تنظیم کو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے قیام، انتظام اور تعاون اور قبائلی طلباء کے لیے معیاری اور جامع تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
اس تقریب میں قبائلی امور کی وزارت کے عزت مآب وزیر محترم جناب جوال اوراؤں بطور مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے۔ قبائلی امور کے عزت مآب وزیر مملکت جناب درگا داس اُوئیکے، خواتین و اطفال کی ترقی کی عزت مآب وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کی پارلیمانی کمیٹی کے عزت مآب چیئرمین جناب فگن سنگھ کلاستے اور قبائلی امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رنجنا چوپڑا مہمانان خصوصی کے طو رپر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے دوران متعدد محترم اراکین پارلیمنٹ کی موجودگی بھی متوقع ہے۔
پروگرام میں معززین کے خطابات اور ایک پریزنٹیشن شامل ہوگی جس میں گزشتہ سال کے دوران ای ایم آر ایس کے اہم اقدامات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ای ایم آر ایس منی پور کے طلباء قبائلی برادریوں کی بھرپور روایات اور ورثے کی نمائش کرتے ہوئے ثقافتی پرفارمنس پیش کریں گے۔ مزید برآں، ملک بھر کے ہونہار طلباء کو تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ان کی شاندار کارکردگی پر نوازا جائے گا۔
اپنے قیام کے بعد سے، این ای ایس ٹی ایس نے ای ایم آر ایس نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی طلباء کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تعلیمی سپورٹ سسٹم کو بڑھانے اور قبائلی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ای ایم آر ایس پہل قدمی کے ذریعے، قبائلی امور کی وزارت تعلیم کے ذریعے قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، طلباء کو اپنے ثقافتی ورثے میں جڑے رہتے ہوئے تعلیمی فضیلت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5167
(ریلیز آئی ڈی: 2247203)
وزیٹر کاؤنٹر : 30