پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے 6 ریاستوں میں دیہی مقامی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن امداد کے طور پر 1500 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی


تلنگانہ، راجستھان، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، میزورم اور میگھالیہ کے پنچایتی راج اداروں کو اس سے فائدہ ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2026 9:36AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے تلنگانہ، راجستھان، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، میزورم اور میگھالیہ میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز)/دیہی مقامی انجمنوں (آر ایل بی) کے لیے مالی برس 2025-26 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی)کے تحت مشروط اور غیر مشروط فنڈس کو منظوری  دی اور فنڈس جاری کیے ہیں۔ اس مالی امداد  سے پی آر آئیز میں زمینی سطح پر اختیاردہی میں اضافہ ہوگا اور ضرورت پر مبنی مقامی ترقی میں تعاون حاصل ہوگا۔

ریاست تلنگانہ کے لیے ، مالی برس 2025-26 کی غیر مشروط مالی امداد کی پہلی قسط کے طور پر 247.94 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ مالی امداد ریاست کی 12600 گرام پنچایتوں (جی پی) کے لیے ہے۔ اسی طرح، ریاست اتراکھنڈ کے لیے ، مالی برس 2025-26 کی غیر مشروط مالی امداد کی دوسری قسط کے طور پر 91.31 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ جس سے تمام 13 ضلع پنچایتیں (ڈی پی)، 95 بلاک پنچایتیں (بی پی) اور مسحق 7784 گرام پنچایتیں مستفید ہوں گی۔ علاوہ ازیں، مالی برس 2025-26 کے لیے 216 اضافی مستحق گرام پنچایتوں کے لیے غیر مشروط مالی امداد  کی پہلی قسط کا روکا گیا حصہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

راجستھان کے لیے، مالی برس 2025-26 کی غیر مشروط مالی امداد کی دوسری قسط کے طور پر 315.61 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ مالی امداد تمام ضلع پنچایتوں، تمام 352 بلاک پنچایتوں اور ریاست کی مستحق 3857 گرام پنچایتوں  کے لیے ہے۔علاوہ ازیں، مستحق اضافی 9 ضلع پنچایتوں اور 13 بلاک پنچایتوں کے لیے مالی برس 2025-26 کے تحت غیر مشروط مالی امداد کی پہلی قسط کے روکے گئے حصے یعنی 12.57 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح میگھالیہ کو مالی برس 2021-22 کی غیر مشروط مالی امداد کی دوسری قسط کے طور پر 27.00 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ یہ مالی امداد ریاست کی تین مستحق خودمختار ضلع کونسلز(کھاسی، گارو، جینتیا) کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت نے میگھالیہ کے لیے مشروط مالی امداد کی دوسری قسط کے طور پر 22.20 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ فنڈس ریاست کی خودمختار ضلع کونسل کے علاقوں سمیت تمام 816 مستحق مواضعاتی کونسلوں کے لیے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے لیے، مرکزی حکومت نے مالی برس 2025-26 کے لیے پندرہویں مالی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کی مشروط مالی امداد کی پہلی اور دوسری قسطوں کے روکے گئے حصے کے طور پر ہر ایک قسط کے لیے 109.06 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے، جس سے اضافی 12 مستحق ضلع پنچایتوں اور 125 بلاک پنچایتوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کو بھی، مالی برس 2024-25 کے لیے ایکس وی ایف سی کی مشروط مالی امداد کی پہلی قسط کے روکے گئے حصے کے طور پر  116.97 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں، جس سے اضافی 12 ضلع پنچایتوں، 125 بلاک پنچایتوں اور 27 گرام پنچایتوں پر احاطہ کیا جائے گا۔ جبکہ اضافی 12 ضلع پنچایتوں، 125 بلاک پنچایتوں، اور 5249 گرام پنچایتوں کے لیے مالی برس 2024-25 کے تحت مشروط مالی امداد کی دوسری قسط کے روکے گئے حصے کے طور پر 329.21 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ، مالی برس 2025-26 کے لیے ایکس وی ایف سی غیر مشروط مالی امداد کی پہلی اور دوسری قسطوں کے روکے گئے حصے کے طور پر ہر ایک قسط کے لیے 72.70 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس سے  اتنی ہی 12 ضلع پنچایتوں اور 125 بلاک پنچایتوں کو فائدہ حاصل ہوگا

پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ) کے ذریعے حکومت ہند نے پنچایتی راج اداروں / دیہی مقامی اداروں کے لیے ایکس وی – ایف سی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کی ہے جسے پھر وزارت خزانہ نے جاری کیا ہے۔ مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ غیر مشروط مالی امداد کا استعمال پنچایتی راج اداروں/ دیہی مقامی اداروں کے ذریعہ محل وقوع کی مخصوص ضرورتوں کے لیے کیا جائے گا، آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس مضامین کے تحت، تنخواہوں اور دیگر قیام کے اخراجات کے علاوہ۔ ٹائیڈ گرانٹس کا استعمال (اے) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کی دیکھ بھال کے لیے کیا جا سکتا ہے، اور اس میں گھریلو فضلے کا انتظام اور علاج، اور خاص طور پر انسانی فضلے اور گاد کیچڑ کا انتظام اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہونی چاہیے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5166


(ریلیز آئی ڈی: 2247188) وزیٹر کاؤنٹر : 28
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी