کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی برس 2025-26 میں ریکارڈ 30معدنیاتی بلاکس کو  مصروف عمل بنایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 7:04PM by PIB Delhi

بھارت کے کان کنی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کے تحت، مالی سال 2025-26 میں 30 معدنیاتی بلاکس کو کامیابی کے ساتھ مصروف عمل بنایا گیا ہے، ایساپہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بلاکس کو ایک ہی مالی سال کے اندر مصروف عمل بنایا گیا ۔

یہ کامیابی تیزی سے عملدرآمد کی طرف ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے اور زمین پر نیلامی کو حقیقی پیداوار میں ترجمہ کرنے کے لیے حکومت کی توجہ مرکوز کرنے والی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

کانوں کی وزارت نے پہلے مطلع کیا تھا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران 200 سے زیادہ معدنیاتی بلاکس کی نیلامی کی گئی، جو اس شعبے میں مضبوط رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسی سال کے اندر 30 بلاکس کا آپریشنل ہونا اس بات کو یقینی بنانے میں اہم پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے کہ نیلام شدہ بلاکس کو مقررہ مدت میں پیداوار میں لایا جائے۔

حالیہ برسوں میں، کانوں کی وزارت نے نیلام کیے گئے معدنی بلاکس مصروف عمل بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے متعدد توجہ مرکوز اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔ ہموار طریقہ کار، تیز تر قانونی منظوریوں، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مضبوط تال میل اور مسلسل نگرانی کے ذریعے کان کنی کے کاموں کے بروقت آغاز کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔

یہ حصولیابی وکست بھارت 2047 سے ہم آہنگ ہے اور گھریلو معدنیاتی پیداوار کو مضبوط کرکے اور درآمدات پر انحصار کم کرکے آتم نربھر بھارت کے ہدف میں تعاون دیتی ہے، جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ تصور پیش کیا گیا ہے۔

آپریشنل بلاکس معدنیات سے مالا مال اہم ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں لوہا، چونا پتھر، باکسائٹ اور مینگنیز جیسی اہم معدنیات شامل ہیں، جو فولاد، سیمنٹ اور انفراسٹرکچر جیسے بنیادی شعبوں کے لیے اہم ہیں۔

مالی برس 2025-26 میں مصروف عمل بنائے گئے بلاکوں کی فہرست

نمبر شمار

ریاستیں

مصروف عمل بنائے گئے بلاکس کی تعداد

معدنیات

1

گجرات

8

باکسائٹ -1، باکسائٹ چونا پتھر اور مارل -1، چونا پتھر -4، چونا پتھر اور مارل -2

2

مدھیہ پردیش

5

چونا پتھر-3، خام لوہا-2

3

اڈیشہ

5

خام لوہا اور مینگنیز-3، خام لوہا -2

4

گوا

4

خام لوہا

5

کرناٹک

2

خام لوہا

6

راجستھان

2

چونا پتھر

7

آندھرا پردیش

1

چونا پتھر

8

مہاراشٹر

1

چونا پتھر

9

چھتیس گڑھ

1

چونا پتھر

10

آسام

1

چونا پتھر

میزان

30

 

 

توقع ہے کہ اس سنگ میل سے ملک کی  معدنیاتی پیداوار کو فروغ ملے گا، درآمدات پر انحصار کم ہو گا، روزگار پیدا ہو گا اور مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

کانکنی کی وزارت اس رفتار کو برقرار رکھنے اور آنے والے برسوں میں معدنیاتی  بلاکس کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5156


(ریلیز آئی ڈی: 2247088) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी