ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر مند تربیت یافتہ نوجوانوں کے لیے نوکریاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 4:02PM by PIB Delhi

 اسکل انڈیا مشن (سِم-ایس آئی ایم) کے تحت، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مختلف اسکیموں کے تحت ہنر مندی کے فروغ کے مراکز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مہارت، دیگر ہنر مندی اور اعلیٰ مہارت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن تعلیم سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئیز)کے ذریعے ملک بھر میں سماج کے تمام طبقات تک۔ ایس آئی ایم کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار اور صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

ایم ایس ڈی ای کی مختلف اسکیموں کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

پی ایم کے وی وائی

(آغاز سے لے کر 31 دسمبر 2025 تک)

جے ایس ایس

(2018-19 سے 31 دسمبر 2025 تک)

این پی ایس

(2018-19 سے 31 دسمبر 2025 تک)

سی ٹی ایس / آئی ٹی آئی

(19-2018 سے 31 دسمبر 2025 تک)

1,64,34,210

34,14,181

47,19,923

1,07,42,151

ایم ایس ڈی ای کی اسکیموں میں سے، ملازمت کے حصول کا ریکارڈ صرف پی ایم کے وی وائی کے شارٹ ٹرم ٹریننگ(ایس ٹی ٹی) جزو کے تحت پہلے تین ورژنز (پی ایم کے وی وائی 1.0, پی ایم کے وی وائی 2.0 اور پی ایم کے وی وائی 3.0) میں لیا گیا، جو 2015-16 سے 2021-22 تک نافذ کیے گئے تھے۔ ایس ٹی ٹی میں سرٹیفائیڈ امیدواروں میں رپورٹ شدہ پلیسمنٹ کی شرح پی ایم کے وی وائی 3.0 تک 43 فیصد تھی۔ پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت توجہ ہمارے تربیت یافتہ امیدواروں کو متنوع کیریئر کے راستے منتخب کرنے کے قابل بنانے پر ہے اور انہیں صنعت سے متعلقہ اسکل کورسز کے ذریعے مناسب رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ وزارتِ مالیات، حکومتِ ہند کے خود مختار ادارے، ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ ( اے جے این آئی ایف ایم)کی جانب سے پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تیسرے فریق کے اثرات کے جائزے کے مطابق، شارٹ ٹرم ٹریننگ (ایس ٹی ٹی) کے جواب دہندگان میں ملازمت یافتہ اور خود ملازمت یافتہ افراد کا مجموعی حصہ تربیت سے پہلے 26.6 فیصد تھا جو پی ایم کے وی وائی تربیت کے بعد 45.4 فیصد ہو گیا، یعنی 18.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آمدنی سے متعلق نتائج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 41.4 فیصد ایس ٹی ٹی امیدواروں اور 48.9 فیصد ریکوگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل)امیدواروں نے تربیت اور سرٹیفیکیشن کے بعد اپنی آمدنی میں اضافہ رپورٹ کیا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ایم ایس ڈی ای کی مختلف اسکیموں کے ذریعے فراہم کی جانے والی مہارتیں صنعت کی ضروریات اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور اس طرح ہنر سے تربیت یافتہ امیدواروں کی ملازمت کو بہتر بنانے کے لیے، درج ذیل مخصوص اقدامات کیے گئے ہیں:

  • نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) کو ایک بڑے ریگولیٹر کے طور پر قائم کیا گیا ہے جو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ٹی وی ای ٹی) کی جگہ میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط اور معیارات قائم کرتا ہے۔ این سی وی ای ٹی صنعتی اداروں کو ایوارڈ دینے والی باڈیز (اے بیز)اور/یا اسیسمنٹ ایجنسیز (اے ایز)کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔
  • ایوارڈ دینے والے اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صنعت کی مانگ کے مطابق قابلیت تیار کریں گے اور پیشہ ورانہ قومی درجہ بندی، 2015 کے مطابق شناخت شدہ پیشوں کے ساتھ نقشہ بنائیں گے اور صنعت کی توثیق حاصل کریں گے۔ این سی وی ای ٹی نے صنعت کی ضروریات کے مطابق 9026 قابلیتوں کو منظوری دی ہے، جن میں سے 2599 قابلیتیں درست اور فعال ہیں، اور 6427 قابلیت کو محفوظ کیا گیا ہے۔
  • این سی وی ای ٹی نے مصنوعی ذہانت (این پی اے آئی) اسکلنگ فریم ورک پر قومی پروگرام تیار کیا ہے، جو AI، ڈیٹا سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کے لیے قومی روڈ میپ، ڈھانچہ اور رہنما خطوط کا خاکہ پیش کرتا ہے، معیاری، صنعت سے منسلک کورسز اور نصاب تیار کرنے کے لیے بنیادی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے۔
  • ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) صنعتوں کے ساتھ مل کر فلیکسی ایم او یو اسکیم اور ڈویل سسٹم آف ٹریننگ (ڈی ایس ٹی) کو نافذ کر رہا ہے تاکہ حقیقی صنعتی ماحول میں آئی ٹی آئی طلباء کو تربیت فراہم کی جا سکے۔
  • ڈی جی ٹی نے آئی بی ایم، سی آئی ایس سی او، مائیکروسافٹ، اے ڈبلیو ایس، آٹوڈیسک وغیرہ جیسی آئی ٹی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں تاکہ ریاستی اور علاقائی سطح پر اداروں کے لیے صنعتی روابط کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ شراکت داری جدید ٹیکنالوجیز میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کی فراہمی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
  • پی ایم کے وی وائی کے تحت، نئے دور/مستقبل کی مہارتوں کے کام کے کردار کو خاص طور پر اے آئی/ایم ایل، روبوٹکس، میکاٹرونکس، ڈرون ٹیکنالوجی، وغیرہ جیسے شعبوں میں صنعت 4.0 کی ضروریات کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاکہ آنے والی مارکیٹ کی طلب اور صنعت کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
  • ڈی جی ٹی نے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ 5جی نیٹ ورک ٹیکنیشن، اے آئی پروگرامنگ اسسٹنٹ، سائبر سیکیورٹی اسسٹنٹ، ڈرون ٹیکنیشن وغیرہ میں تربیت فراہم کرنے کے لیے سی ٹی ایس کے تحت نئے دور/مستقبل کے ہنر کے کورسز متعارف کرائے ہیں۔
  • دو (02) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سکلز(آئی آئی ایس) احمد آباد اور ممبئی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) موڈ میں قائم کیے گئے ہیں، جس کا مقصد صنعت کے لیے تیار افرادی قوت کو ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

جہاں حکومت کے ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام تمام شعبوں اور جغرافیوں میں شناخت شدہ مہارت کے فرق کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن اور نافذ کیے گئے ہیں، ایم ایس ڈی ای نے اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) پلیٹ فارم بھی شروع کیا ہے، جو کہ ہنر میں اضافے کے لیے ایک جامع اور قابل رسائی پلیٹ فارم ہے، جو صنعت سے متعلقہ مہارت کے کورسز، ملازمت کے مواقع، اور ملک کے نوجوانوں کو کاروباری تعاون فراہم کرتا ہے۔ ایس آئی ڈی ایچ کے ذریعے، امیدوار اپنی ترجیحی جغرافیوں میں ملازمتوں اور اپرنٹس شپ کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، کوشل میلے اور پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے ( پی ایم این اے ایمس) کا انعقاد ملک بھر میں تصدیق شدہ امیدواروں کو تقرریوں اور اپرنٹس شپ کے مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ جے ایس ایس  کے تحت، روزی روٹی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ امیدواروں کو انٹرپرینیورشپ اور روزی روٹی کے فروغ کے لیے راغب کیا جا سکے۔

یہ معلومات  وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)، جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

*************

ش ح ۔ ش ت۔ ر ب

U. No.5136

  


(ریلیز آئی ڈی: 2247012) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी