مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
رین بسیرے کا قیام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 5:45PM by PIB Delhi
بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق ، آراضی اور نوآبادی کا عمل ریاستی معاملات ہیں ۔ اس کے مطابق بے گھر افراد کی باز آباد کاری کی بنیادی ذمہ داری ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) پر عائد ہوتی ہے ۔ حکومت ہند مختلف پروگراموں اور منصوبہ بند اقدامات کے ذریعے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے ۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے شہری بے گھر افراد کو بنیادی سہولیات سے آراستہ ہر موسم میں مستقل رین بسیرے ( پناہ گاہیں ) فراہم کرنے کے مقصد سے ، متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے دین دیال انتودیا یوجنا-قومی شہری روز گار مشن (ڈی اے وائی-این یو ایل ایم) کے ایک حصے کے طور پر شہروں میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ (ایس یو ایچ) کی اسکیم کا بندوبست کیا ۔ مشن کی مدت کے دوران 981 شہروں/قصبوں میں 1,995 رین بسیرے ( پناہ گاہیں )قائم کئے گئے ۔ مشترکہ بنیادی سہولیات جیسے پینے کے پانی ، صفائی ستھرائی ، بجلی ، باورچی خانے/کھانا پکانے کی جگہ ، مشترکہ تفریحی جگہ ایس یو ایچ کے رہنما خطوط میں تجویز کردہ باوقار انسانی زندگی کے لیے پناہ گاہوں میں فراہم کی گئیں ۔ یہ مشن 30 ستمبر ، 2024 ء کو اختتام پذیر ہوا ۔
دین دیال انتودیا یوجنا- قومی شہری روز گار مشن (ڈی اے وائی-این یو ایل ایم) کے تحت شہروں میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ (ایس یو ایچ) کی اسکیم کے مطابق ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پناہ گاہ مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) بنیادی ادارہ ہے ، جو رین بسیروں ( پناہ گاہوں ) کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور فوری شکایات کے ازالے کے لیے ذمہ دار ہے ۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
..........................
) ش ح –م ع - ع ا )
U.No. 5141
(ریلیز آئی ڈی: 2247003)
وزیٹر کاؤنٹر : 9