کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایل نے مقررہ وقت سے پہلے ہی 140 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف حاصل کرلیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 5:31PM by PIB Delhi

سنگرولی میں واقع کول انڈیا کی اہم کمپنی، ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ ( این سی ایل ) نے مالی سال 26-2025 ء  میں اپنے سالانہ ہدف 140 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار کو  مقررہ وقت سے پہلے  ہی حاصل کر لیا ہے۔  یہ کامیابی 30 مارچ  ، 2026  ء(پہلی شفٹ کے بعد) حاصل ہوئی۔ اپنی 10 انتہائی جدید اوپن کاسٹ کانوں کے ساتھ، این سی ایل  نے لگاتار ایک دہائی سے اپنے سالانہ کوئلہ پیداوار کے اہداف کو پورا کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

image001193Z.png

کول انڈیا لمیٹڈ کی اہم ذیلی  کمپنی ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل )، بھارت کی توانائی کی یقینی فراہمی کے لیے ایک اہم ستون کے طور پر ابھری ہے۔ موجودہ توانائی کے منظرنامے میں، گھریلو سطح پر کوئلہ  کی پیداوار  ایک بار پھر بھارت کے بجلی شعبے کی قابلِ اعتماد ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئی  ہے۔ اس پس منظر میں، این سی ایل  کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی پیداوار نے تھرمل پاور پلانٹس کو بلا  رکاوٹ کوئلہ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کامیابی پر، این سی ایل کی انتظامیہ نے این سی ایل ٹیم کی محنت ، لگن اور انتھک کوششوں کی ستائش کی اور تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

...............

) ش ح –م ع  -  ع ا )

U.No. 5140


(ریلیز آئی ڈی: 2246995) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu