وزارات ثقافت
ممالک کے ساتھ ثقافتی اور تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے کے اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 1:10PM by PIB Delhi
وزارتِ ثقافت، ثقافتی معاہدوں، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور ثقافتی تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر ہندوستانی فنون اور ثقافت کو فروغ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت جی 20، برکس ، ایس سی او اور سارک جیسے کثیرجہتی ثقافتی فورمز میں شرکت اور ان کے انعقاد میں بھی سرگرم عمل ہے۔ یہ وزارت گلوبل انگیجمنٹ اسکیم کی بھی نگرانی کرتی ہے جس کے تحت بیرون ملک ہندوستانی تہوارمنعقد کیے جاتے ہیں اور ہندوستانی مشنز کے ذریعے بیرون ملک موجود ہند-غیر ملکی دوستانہ ثقافتی سوسائٹیوں کو امدادی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔
مزید برآں، وزارتِ خارجہ کے تحت کام کرنے والا ادارہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) بھی اپنے بیرونِ ملک قائم ثقافتی مراکز کے ذریعے پوری دنیا میں ہندوستانی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔
حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت نے ’’گیان بھارتم‘‘ کے نام سے ایک قومی تحریک کا آغاز کیا ہے تاکہ قدیم مخطوطات کو دوبارہ دریافت، محفوظ اور ڈیجیٹلائز کیا جا سکے اور انہیں نیشنل ڈیجیٹل ریپوزٹری میں آنے والی نسلوں کے لیے علم کے زندہ ذرائع کے طور پر محفوظ کیا جا سکے۔ اس اقدام کا وژن باقاعدہ سروے، دستاویز سازی، سائنسی تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور اشاعت کے ذریعے ہندوستان کے قلمی نسخوں کے ورثے کی حفاظت اور اسے نئی زندگی دینا ہے، ساتھ ہی ایک نیشنل ڈیجیٹل ریپوزٹری (این ڈی آر) قائم کرنا ہے تاکہ اسے تحقیق، تعلیم اور عوامی دلچسپی کے لیے قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔
آئی سی سی آر دیگر ممالک کے ساتھ اشتراک پر مبنی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ یہ بیرون ملک موجود مشنز اور سفارت خانوں کے مشورے سے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں انڈین اسٹڈیز کی چیئرز تعینات کرتی ہے۔ انڈین اسٹڈیز کی یہ چیئرز غیر ملکی نوجوانوں میں ہندوستانی تہذیب کے مطالعہ کو فروغ دیتی ہیں اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تئیں گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تعلیمی، فکری اور ثقافتی روابط بھی استوار کرتی ہیں۔ گزشتہ 3 سال کے دوران، آئی سی سی آر نے مختلف فنون سے وابستہ 210 ثقافتی گروپس کو مختلف ممالک میں اسپانسر کیا ہے۔ آئی سی سی آر ہر سال 192 ممالک کے غیر ملکی طلبہ کو ہندوستان میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم کے لیے 21 مختلف اسکیموں کے تحت 4000 سے زائد وظائف فراہم کرتا ہے، جن میں یوگ اور آیوروید کی تعلیم بھی شامل ہے۔
یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ پروگرام کا مقصد عالمی اہمیت کے دستاویزی ورثے بشمول مخطوطات، آرکائیوز، نایاب کتب، صوتی و بصری مواد اور تاریخی اہمیت کے دیگر ریکارڈز کو محفوظ بنانا اور ان کی ترویج کرنا ہے۔ یہ پروگرام ایسے ورثے کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے، جیسا کہ حال ہی میں ہندوستان کی جانب سے بھگود گیتا اور ناٹیہ شاستر جیسے آثار کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے۔
وزارتِ ثقافت اور آئی سی سی آر کے ذریعے کیے گئے یہ اقدامات باہمی مفاہمت کو فروغ دینے، دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی ثقافتی روابط کو گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ک ح۔ ش ا
U. No. 5111
(ریلیز آئی ڈی: 2246812)
وزیٹر کاؤنٹر : 10