صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
امرت فارمیسیوں کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات
امرت فارمیسیوں کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کا ہر سال باقاعدہ قانونی آڈٹ کیا جاتا ہے
امرت فارمیسیز میں ایک مربوط آئی ٹی سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ فروخت کے وقت ڈسکاؤنٹ خودکار طریقے سے لاگو ہو سکے، جس سے انسانی مداخلت کم سے کم ہو جاتی ہے
دوائیں براہ راست معروف مینوفیکچررز یا مجاز تقسیم کاروں سے حاصل کی جاتی ہیں، تاکہ برانڈڈ ادویات کی اصلیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے
عوامی شکایات کے ازالے کا ایک مضبوط نظام فعال ہے، جس کے ذریعے مریض یا ان کے لواحقین کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی اطلاع دے سکتے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 2:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بتایا کہ علاج کے لیے سستی ادویات اور قابلِ اعتماد امپلانٹس (امرت) کا اقدام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے، جس کا مقصد کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ امرت فارمیسیز کمپنی کی ملکیت اور کمپنی کے زیرِ انتظام (سی او سی او) ماڈل کے تحت کام کرتی ہیں، جن کی نگرانی حکومتِ ہند کے ادارے ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کے سپرد ہے۔
امرت آؤٹ لیٹس کی مانیٹرنگ، جائزہ اور معائنہ ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ اور متعلقہ ریاستی حکومتوں یا میزبان اداروں کے درمیان طے شدہ مفاہمت نامے (ایم او یو) کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ان جائزوں میں سپلائی چین کی سالمیت، رعایتی قیمتوں کے ڈھانچے پر عمل درآمد، اسٹاک کی دستیابی اور رعایتی نرخوں پر اصل برانڈڈ ادویات کی فروخت پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ امرت فارمیسیوں کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کا سالانہ بنیادوں پر قانونی آڈٹ بھی کیا جاتا ہے۔
مزید یہ کہ، شفافیت اور معیار کی یقین دہانی کو یقینی بنانے کے لیے فی الحال درج ذیل طریقۂ کار رائج ہیں:
- قیمتوں کے تعین اور ڈسکاؤنٹ کے ڈھانچے کو مفاہمت نامے (ایم او یو) کی شرائط کے مطابق منظم کیا جاتا ہے۔ امرت فارمیسیز ایک مربوط آئی ٹی سسٹم کا استعمال کرتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فروخت کے وقت ڈسکاؤنٹ خودکار طریقے سے لاگو ہو، جس سے انسانی مداخلت کم سے کم ہو جاتی ہے۔
- دوائیں براہ راست معروف مینوفیکچررز یا مجاز تقسیم کاروں سے حاصل کی جاتی ہیں، جس سے برانڈڈ ادویات کی اصلیت اور معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
- عوامی شکایات کے ازالے کا ایک مضبوط نظام فعال ہے، جس کے ذریعے مریض یا ان کے لواحقین کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی اطلاع براہ راست ہسپتال کے حکام، مخصوص فیڈ بیک ای میل (amrit_ncc@lifecarehll.com)، ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کی ویب سائٹ، یا مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پورٹل کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ سروس کی فراہمی یا قیمتوں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور انہیں ایک مقررہ وقت کے اندر حل کیا جاتا ہے۔
******
ش ح۔ک ح۔ ش ا
U. No. 5109
(ریلیز آئی ڈی: 2246803)
وزیٹر کاؤنٹر : 3