بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
گرین بندرگاہوں اور بحری بنیادی ڈھانچے کی ترقی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2026 12:04PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کی وزارت نے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام (جی ٹی ٹی پی) کا نفاذ شامل ہے، جس کے تحت روایتی ڈیزل سے چلنے والے ٹگ بوٹس کو برقی/ہائبرڈ ٹگ بوٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بندرگاہوں پر قابلِ تجدید توانائی کو اپنانا، بندرگاہی آلات، گاڑیوں اور ریلوے پٹریوں کی برقی کاری، زیرو اخراج والے ٹرکوں کی تعیناتی، اور میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 اور ’ہریت ساگر‘ گرین پورٹ رہنما اصولوں کے تحت آن شور پاور سپلائی نظام کی تنصیب بھی شامل ہیں۔
نئی و قابلِ تجدید توانائی (ایم این آر ای) کی وزارت نے تین بڑی بندرگاہوں یعنی گجرات میں دین دیال پورٹ اتھارٹی، اوڈیشہ میں پارادیپ پورٹ اتھارٹی اور تمل ناڈو میں وی۔او۔ چدمبرنار پورٹ اتھارٹی کو گرین ہائیڈروجن حب کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ بڑی بندرگاہیں مرکزی حکومت کے انتظامی کنٹرول میں ہیں اور ان سب نے قابلِ تجدید توانائی، شور ٹو شپ پاور سپلائی وغیرہ کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔ اس کے برعکس بڑی بندرگاہوں کے علاوہ دیگر بندرگاہیں (او ٹی ایم پی) متعلقہ ریاستی حکومتوں کے انتظامی کنٹرول میں ہیں اور ان کی ترقی ریاستوں کے دائرہ اختیار اور ذمہ داری میں آتی ہے۔
گزشتہ دو برسوں یعنی مالی سال 2023-24 سے 2024-25 کے دوران بڑی بندرگاہوں کی ترقی کے لیے تقریباً 180 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں بندرگاہوں کی جدید کاری، ساحلی جہاز رانی اور گرین پورٹس شامل ہیں۔
میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے تحت بندرگاہی شعبے میں کاربن اخراج میں کمی اور توانائی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مقرر کردہ اہداف کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
2030 تک کا ہدف
|
اہم کارکردگی اشاریہ
|
نمبر شمار
|
|
>60%
|
بندرگاہوں پر قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کا فیصد (خود پیدا کردہ + گرڈ سے حاصل کردہ)
|
1
|
|
50%
|
برقی بنائے گئے بندرگاہی آلات کا فیصد
|
2
|
|
20%
|
سبز پٹی (گرین بیلٹ) کے تحت آنے والا رقبہ
|
3
|
|
30%
|
فی ٹن کارگو کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) کے اخراج میں کمی
|
4
|
|
20%
|
فی ٹن کارگو تازہ پانی کے استعمال میں کمی
|
5
|
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5062
(ریلیز آئی ڈی: 2246403)
وزیٹر کاؤنٹر : 15