بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: انتخابی میدان میں 1,955 امیدوار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 11:31PM by PIB Delhi
- بھارتی انتخابی کمیشن نے 15 مارچ 2026 کو ریاست آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات، مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے انتخابات اور 6 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
- 9 اپریل 2026 کو ہونے والے انتخابات کے لیے آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کے ساتھ ساتھ 4 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2026 مقرر تھی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2026 بوقت 3:00 بجے دن تھی۔
- کل 250 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے، لہٰذا مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے بعد امیدواروں کی کل تعداد
|
اسمبلی حلقوں کی تعداد
|
ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کا نام
|
نمبر شمار
|
|
عام انتخابات
|
|
722
|
126
|
آسام
|
1.
|
|
890
|
140
|
کیرالہ
|
2.
|
|
294
|
30
|
پڈوچیری
|
3.
|
|
1,906
|
296
|
کل
|
|
ضمنی انتخابات
|
|
3
|
1
|
گوا
|
1.
|
|
34
|
2
|
کرناٹک
|
2.
|
|
6
|
1
|
ناگالینڈ
|
3.
|
|
6
|
1
|
تریپورہ
|
4.
|
|
49
|
5
|
کل
|
- ریٹرننگ افسران (آر اوز) انتخابی ضابطۂ قواعد 1961 کے مطابق مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست سرکاری گزٹ میں شائع کریں گے۔
- آر اوز ہر حلقۂ انتخاب میں نامزدگی، جانچ پڑتال اور امیدواروں کے دستبردار ہونے سے متعلق تمام انتخابی کاغذات اور کارروائی کو ایک ساتھ اپنی تحویل میں مہر بند لفافے/پیکٹ میں محفوظ رکھیں گے۔
- اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اقدام کے مطابق ای وی ایم کے بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کی رنگین تصاویر اور ان کی تفصیلات، بشمول سیریل نمبر، نام اور انتخابی نشان، بڑے حروف میں درج ہوں گی تاکہ ووٹروں کو سہولت اور آسانی فراہم ہو سکے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5056
(ریلیز آئی ڈی: 2246371)
وزیٹر کاؤنٹر : 15