زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رکھنے کی حکمت عملی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 5:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ذریعے ایک منصوبہ نیشنل انوویشنز ان کلائمٹ ریزیلیئنٹ ایگریکلچر(این آئی سی آر اے) نافذ کر رہی ہے ،جو زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے چیلنجز کا مطالعہ کرتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے لیے خطرے کا جائزہ 651 زرعی اضلاع میں بین الحکومتی پینل آن کلائمٹ چیلنج(آئی پی سی سی) کے پروٹوکول کے مطابق لیا گیا۔ 310 اضلاع کو خطرناک قرار دیا گیا، جن میں سے 109 اضلاع کو ‘انتہائی زیادہ خطرے والا’ اور 201 اضلاع کو ‘انتہائی’ کمزور کے طور پر درجہ بندی کی گئی۔ ان 651 اضلاع کے لیے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کنٹنگنسی پلانز(ڈی اے سی پی ایز) بھی تیار کیے گئے ہیں،  تاکہ موسمی بے قاعدگیوں سے نمٹا جا سکے اور مقام کے لحاظ سے پائیدار فصلوں اقسام اور انتظامی طریقوں کی سفارش کی جا سکے۔کسانوں کی موسمی تغیرات کے مطابق لچک اور مطابقت کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مقام مخصوص پائیدار ٹیکنالوجیز جیسے سسٹم آف رائس انٹینسی فیکیشن، ایروبک رائس(غیر آبپاشی والے حالات میں چاول کی پیداوار )، ڈائریکٹ سیڈنگ، خشک سالی اور حرارت جیسے شدید موسمی حالات برداشت کرنے والی پائیدار فصلوں کی کاشت وغیرہ کو منصوبے کے تحت کے وی کے ایز کے ذریعے 151 اضلاع میں 448 پائیدار گاؤں میں مظاہرہ کیا گیا۔ این آئی سی آر اے کے تحت ، چھوٹے اور حاشیہ پر رہنے والے کسانوں کے لیے تکنیکی مدد کو اس وقت شامل 151 اضلاع سے باہر اضافی کمزور اضلاع تک بڑھایا گیا ہے ، تاکہ آب و ہوا کے لچکدار طریقوں کو اپنانے کو فروغ دیا جا سکے ۔  آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ، آئی سی اے آر نے2024-2014 کے دوران 2,900 فصلوں کی اقسام جاری کی ہیں ، جن میں سے 2,661 ایک یا زیادہ حیاتیاتی اور/یا ابیوٹک تناؤ کے لیے روادار ہیں ۔

 اس کے علاوہ زراعت و کسانوں کی فلاح کی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز، جیسے خشک سالی اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے متعدد پروگرامز نافذ کر رہی ہے۔ ’پر بوند زیادہ فصل اسکیم‘ کا مقصد انتہائی چھوٹے پیمانے کی آبپاشی تکنیکوں یعنی ڈرپ اور اسپِنکلر آبپاشی کے نظام کے ذریعے کھیت کی سطح پر پانی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔ بارش پر انحصار والے علاقوں کی ترقی اسکیم کا مقصد مربوط زرعی نظام کو فروغ دینا ہے تاکہ پیداوار  میں اضافہ کیا جا سکے اور موسمیاتی تغیرات سے متعلق خطرات کو کم کیا جا سکے۔مٹی کی صحت اور زرخیزی  سے متعلق اسکیم ریاستوں کو کھادوں کے محتاط استعمال کے ذریعے مربوط غذائی اجزاء کے انتظام کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔پرمپراگت کرشی وکاس یوجناکے ذریعے نامیاتی زراعت کو اور نیشنل مشن برائے نیچرل فارمنگ اسکیم کے ذریعے قدرتی زراعت کو فروغ دیا جاتا ہے۔’’دالوں میں خود انحصاری کے لیے مشن‘‘، ’’نیشنل مشن برائے خوردنی تیل – تیل دار بیج اور نیشنل فوڈ سیکورٹی و نیوٹریشن مشن’ فصلوں کی تنوع کو فروغ دیتے ہیں۔باغبانی کے یکجا ترقیاتی مشن، ایگروفاریسٹری اور ’ بانسوں کےلیےنیشنل بمبو مشن‘ بھی زرعی شعبے میں موسمیاتی لچک کو فروغ دیتے ہیں۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا موسم انڈیکس پر مبنی فصل کےلیے جدید انشورنس اسکیم کے ساتھ غیر متوقع قدرتی آفات اور خراب موسمی واقعات سے ہونے والے فصلوں کے نقصان/نقصان کے شکار کسانوں کو مالی مدد فراہم کرکے فصل کی ناکامی کےلیےایک جامع بیمہ کور فراہم کرتی ہے ۔ 2016 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے 31.12.2025 تک ، پی ایم ایف بی وائی (17-2016 سے 25-2024) کے تحت 1.92 لاکھ کروڑ روپے کے کل دعوؤں کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

 

***

 

Urdu-5034

(ش ح۔م ع ن۔ش ب ن)


(ریلیز آئی ڈی: 2246242) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी