ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ٹیکسٹائل کی عالمی مسابقت کو فروغ دینا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 2:44PM by PIB Delhi

 

حکومت نے پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارکوں  کے قیام کے لیے تمل ناڈو (ورودھ نگر)  ، تلنگانہ (وارنگل) ،  گجرات (نواساری)  ،  کرناٹک (کلبرگی)  ، مدھیہ پردیش (دھار)  ، اتر پردیش (لکھنؤ) اور مہاراشٹر (امراوتی) میں مقامات کو حتمی شکل دے کر  7 ایسے پارک قائم کئے جانے کی منظوری دی ہے ۔

تمام 7 پی ایم مترا پارکوں میں موصول ہونے والی  کل سرمایہ کاری  63,177 کروڑ روپے ہے ۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد ، توقع کی جاتی ہے کہ ہر پی ایم مترا پارک ٹیکسٹائل ویلیو چین کے تمام عناصر میں 3 لاکھ (براہ راست/بالواسطہ) روزگار پیدا کرے گا  ، جس سے آبادی کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا ۔

پی ایم مترا اسکیم کا براؤن فیلڈ اور گرین فیلڈ پارکوں کے لیے تشکیل دی گئی پروجیکٹ منظوری کمیٹی (پی اے سی) پارک نگرانی کمیٹی اور اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) جیسی مختلف کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاسوں کے ذریعے باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

بھارت ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں  دنیا کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے ، جس نے 25-2024 ء   میں 37.75 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کیں ۔ 200 سے زیادہ عالمی منڈیوں میں موجودگی کے ساتھ ،  بھارت کی متنوع ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط بین الاقوامی مانگ اور ایک قابل اعتماد اور  بھروسہ مند سپلائر کے طور پر بڑھتی ہوئی پہچان حاصل ہے ۔  بھارتی ٹیکسٹائل ، ملبوسات اور دست کاری کی مصنوعات کی عالمی نمائش کو  فروغ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بشمول یونیفائیڈ برانڈنگ ، مارکیٹ پروموشن ، تجارتی سہولت اور سپلائی چین کو مضبوط کرنے سے متعلق کیے جانے والے  اقدامات  کی تفصیلات ذیل میں مذکور ہیں ۔

  1. حکومت نے  برآمداتی فروغ کے مشن  (ای پی ایم) کو منظوری دے دی ہے  ، جو محکمہ تجارت ، وزارت ایم ایس ایم ای ، وزارت خزانہ  اور مالیاتی اداروں ، ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں ، کموڈیٹی بورڈز ، صنعتی انجمنوں اور ریاستی حکومتوں سمیت دیگر اہم  متعلقہ فریقوں پر مشتمل ایک باہمی تعاون پر مبنی فریم ورک پر  مشتمل ہے ۔ ای پی ایم کا نِریات پروتساہن جزو ایم ایس ایم ای کے لیے  کم خرچ  تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے  ، جس میں سود کی رعایت ، ایکسپورٹ فیکٹرنگ ، کولیٹرل  ضمانت ، ای کامرس برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ کارڈ  اور نئی منڈیوں میں تنوع کے لیے کریڈٹ بڑھانے میں مدد جیسے   عوامل شامل ہیں ۔
  2. حکومت  ، بھارتی  ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کو فروغ دینے اور اس کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مختلف اسکیمیں/اقدامات بھی نافذ کر رہی ہے ۔ بڑی اسکیموں/اقدامات میں مرکزی اور ریاستوں کے ٹیکسوں ، ڈیوٹی اور محصولات (کسی دوسری اسکیم کے تحت چھوٹ نہیں) میں چھوٹ کے لیے آر او ایس سی ٹی ایل/آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم شامل ہے ۔

 

ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد سے ٹیکسٹائل کی وزارت نے 2020  ء میں نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کا   1480 کروڑ روپے  اخراجات کے ساتھ آغاز کیا   ۔ اس مشن میں تحقیق ، ترقی اور اختراع کے ساتھ ساتھ متعلقہ مشینری کی مقامی ترقی ؛ بازار کی ترقی ؛ برآمدات کا فروغ ؛ اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم ، تربیت اور ہنر مندی کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

ہینڈلوم سیکٹر کی جدید کاری اور  اسے مستحکم کرنے کی خاطر ، حکومت ملک بھر میں نیشنل ہینڈلوم  ترقیاتی قومی پروگرام اور خام مال کی سپلائی اسکیم نافذ کر رہی ہے ۔ مزید برآں ، حکومت ملک بھر میں دست کاری کے شعبے کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لیے نیشنل ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور  جامع  ہینڈی کرافٹس کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس) نامی دو اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہے ۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر  جناب گری راج سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –    ش ب    -  ع ا )

U.No. 5030

 


(ریلیز آئی ڈی: 2246212) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी