نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کا28 مارچ 2026 کو جھارکھنڈ کا دورہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 4:48PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 28 مارچ 2026 کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ریاست کا پہلا دورہ ہوگا۔
اپنےدورے کے دوران نائب صدرجمہوریہ بھگوان برسا منڈکےجائے پیدائش کھونٹی ضلع کے اولیہاتو گاؤں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ انہیں خراج تحسین پیش کریں گے اور بھگوان برسا منڈا کے وارثین سے ملاقات کریں گے۔
اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ رانچی میں آئی آئی ایم رانچی کے 15ویں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
***
Urdu-5020
(ش ح۔م ع ن۔ش ب ن)
(ریلیز آئی ڈی: 2246121)
وزیٹر کاؤنٹر : 19